Urdu News

دہشت گرد برہان وانی کے والد نے ترنگا لہرایا، قومی ترانہ بھی گایا

دہشت گرد برہان وانی کے والد نے ترنگا لہرایا، قومی ترانہ بھی گایا

دہشت گرد برہان وانی کے والد نے ترنگا لہرایا، قومی ترانہ بھی گایا

سری نگر، 15 اگست (انڈیا  نیرٹیو)

حزب المجاہدین کے دہشت گرد برہان وانی کے والد مظفر وانی نے اتوار کو یوم آزادی کے موقع پر پلوامہ کے ایک اسکول میں قومی پرچم لہرایا۔ اس دوران انہوں نے قومی ترانہ جن گن من  بھی پڑھا۔

برہان وانی کے والد مظفر وانی پیشے سے استاد ہیں۔ مظفر وانی نے اتوار کو ترال کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول فار گرلز میں قومی پرچم لہرایا۔

ترال کا رہنے والا برہان بہت چھوٹی عمر میں حزب المجاہدین میں شامل ہو گیا تھا اور جلد ہی دہشت گردوں کا پوسٹر بوائے بن گیا۔ جب برہان کی دہشت پھیلنے لگی تو وہ 8 جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا۔ برہان وانی کا تعلق دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے  تھا۔

Recommended