Urdu News

ملک میں ٹیسلا کی مینوفیکچرنگ ایلون مسک اور ہندوستان کے لیے جیت ہوگی: گڈکری

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک اور مرکزی وزیر نتن گڈکری

نئی  دہلی، 27؍اپریل

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک سے ہندوستان میں الیکٹرک فور وہیلر تیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ ملک کی آٹوموٹیو پارٹس کی صنعت اور مارکیٹ کی مسابقت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ مسک اور ہندوستان دونوں کی جیت ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں، ایک بہت بڑا بازار ہے۔ لہٰذا یہ دونوں (مسک اور ہندوستان) کے لیے جیت کی صورتحال ہے۔ تمام آٹوموٹو پارٹس مینوفیکچررز یہاں دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں مسک کے لیے  'اچھے منافع' اور ہندوستان کے لیے ' اچھی اقتصادیات' ہوگی۔

وزارت خارجہ کے رائسینا ڈائیلاگ میں اپنے خطاب میں، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر اس بارے میں بات کر رہے تھے کہ کس طرح تمام بڑی ملکی اور بین الاقوامی کار ساز کمپنیاں اعلیٰ کارکردگی کے حامل الیکٹرک فور وہیلر کے ساتھ آ رہی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ  بھارت میں نئی گاڑیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ ہے ۔

جناب گڈکری نے کہا کہاگر ایلون مسک ہندوستان میں ٹیسلا بنانے کے لیے تیار ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ہمارے پاس قابلیت اور ٹیکنالوجی ہے ۔ وینڈرز دستیاب ہیں اور اس سے لاگت کم ہو سکتی ہے۔ ہندوستان ایک بہت بڑی منڈی ہے، وہ یہاں سے مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ بھی کر سکتا ہے۔ ہمارے پاس بندرگاہیں ہیں۔ لیکن فرض کریں کہ وہ چین میں تیار کرنا چاہتا ہے اور ہندوستان میں فروخت کرنا چاہتا ہے   تو یہ ہندوستان کے لیے اچھی تجویز نہیں ہے۔

یہ مسئلہ گزشتہ سال ٹوئٹر پر سامنے آیا تھا، جب مسک نے کہا تھا کہ ہندوستان میں اعلیٰ درآمدی ڈیوٹی گاڑیاں بنانے والے کو ہندوستانی مارکیٹ میں آنے سے روک رہی ہے۔ ہندوستان میں اپنی مصنوعات کو لانچ کرنے کے کمپنی کے منصوبوں پر ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، مسک نے ٹویٹ کیا تھا: "ابھی بھی حکومت کے ساتھ بہت سے چیلنجوں کے ذریعے کام کر رہے ہیں۔

Recommended