Urdu News

مرکز کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی:محبوبہ مفتی

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی

خصوصی پوزیشن چین یاپاکستان نے نہیں،آئین ہند نے دی تھی

سری نگر، 13اپریل( انڈیا نیرٹیو)

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے دفعہ370 کی بحالی کےلیےجددجہد جاری رکھنے کاعزم کرتے ہوئے پیرکے روز کہاکہ جموں وکشمیرکوخصوصی پوزیشن چین یا پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے کچھ شرائط پردی تھی۔انہوں نے مرکزی سرکار کے فیصلے کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس یقین کااظہارکیاکہ مرکز کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔محبوبہ مفتی نے وزیراعظم مودی کوپاکستان جانے کی صلاح دیتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی کاقول دوہرایاکہ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہمسایے نہیں۔

نمائندے کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پیرکے روز یہاں پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت(پی ڈی پی) جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ ہم مرکز ئی حکومت کے اس فیصلے(دفعہ370کی منسوخی) کو قبول نہیں کرتے ہیں۔جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی ٰنے کہا کہ سابقہ ریاست کو خصوصی حیثیت آئین ہند نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پوزیشن، چین یا پاکستان نے نہیں دی تھی۔ بلکہ ہم (جموں وکشمیر)نے کچھ شرائط پر ہندوستان کا الحاق کیا تھا اور ان میں سے ایک ہماری شناخت کی حفاظت کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ جب ہم اس کی بحالی چاہتے ہیں تو بی جے پی حکومت کو تکلیف کیوں ہوجاتی ہے؟۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکز کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ(مرکز) جموں و کشمیر کے لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں تو آپ کو جو کچھ ہم سے چھین لیا ہے اسے آپ کو واپس کرنا پڑے گا۔سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے زوردیکرکر کہا کہ کشمیر سمیت تمام بقیہ امور کے حل کے لیے ہندوستان اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا۔ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم مودی کوپاکستان جانے کی صلاح دیتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی کاقول دوہرایاکہ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہمسایے نہیں۔

Recommended