Urdu News

وگیان سروتر پوجیتے

وگیان بھون

 بھارت سرکار  مجاہدین آزادی کو  خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک سال تک چلنے والے پروگرام ، آزادی کا امرت مہو تسو  منارہی ہے اور اپنی  آزادی کے 75  ویں سال پر  مختلف شعبوں میں ملک کی  حصولیابیوں کو نمایاں  کر رہی ہے۔

اپنی  اس سرگرمی کے حصے کے طور پر حکومت کی مختلف سائنس اور ٹیکنالوجی  سے متعلق تنظیمیں ریاستوں کی سطح پر  مختلف ایجنسیوں کی شراکت داری سے  75 سال  پورے ہونے پر  سائنس  و ٹیکنالوجی کی  حصولیابیوں کو بھی  منا رہی ہے۔

 ‘وگیان سروتر  پوجیتے  ’کے عنوان سے  ایک ہفتے  تک چلنے والے  یاد گاری پروگرام  22  فروری سے  28  فروری تک ملک کے طول عرض میں 75  مقامات پر  ایک ساتھ  منعقد ہو رہا ہے۔ اس کے تحت  یہ پروگرام  لیہہ سے سری نگر ، پورٹ بلیئر اور لکشدیپ میں کاورتی جزائر  اور  احمد آباد   اور دمن سے  ایٹا نگر کوہیما  اور مغرب سے مشرق میں آئیزول اور  قومی راجدھانی خطہ  دہلی  سے ملک کے  طول وعرض میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سائنس و  ٹیکنالوجی  ایک بڑا  ایکسپو  یعنی نمائش  نیشنل سائنس بک میلہ نئی دہلی کے جواہر  لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہا ہے۔

 اس پروگرام کا انعقاد  مشترکہ طور پر  سائنس  و ٹیکنالوجی کے محکمے، بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے، سائنس اور صنعتی تحقیق  کی کونسل، ارضیاتی سائنسز کی وزارت، ایٹمی توانائی کے محکمے ، خلاء  کے محکمے، طبی  تحقیق کی بھارتی کونسل،  تکنیکی تعلیم کے لئے  کل ہند کونسل اور دفاعی  تحقیق  وترقی کی تنظیم کی طرف سے  کیا گیا ہے۔ یہ  پروگرام  بھارت سرکار کے پرنسپل سائنٹفک افسر کے دفتر  اور  ثقافت کی وزارت کی قیادت میں  منعقد کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام بھارت کے نوجوانوں کو تحریک دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور  یہ پروگرام ملکی سائنسی وراثت  اور  ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی نمائش  کرے گا، جس  نے دفاع، خلاء ، صحت، زراعت ، علم نجوم  اور دیگر شعبوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کی ہے۔ ان پروگراموں کی  4  موضوعات کے تحت  زمرہ بندی کی گئی ہے۔ سائنس کے اس مہوتسو  کے حصے کی شکل میں ملک بھر میں کل 75  سائنسی فلموں کی نمائش کی جائے گی، اسی کے ساتھ ساتھ  75  سائنس پر مبنی  لیکچر ، 75  سائنسی فلموں کی اسکریننگ، 75  ریڈیو  مذاکرے،  75  سائنسی  کتابی میلے، 75  پوسٹر کی نمائش  اور 75  ہی  اکیڈمک سرگرمیوں کا اہتمام  اس مہوتسو کا حصہ ہے۔ ہائبرڈ موڈ میں  منعقد ہونے والے ان  پروگراموں میں  75  انعامات بھی شامل ہیں۔ اس کے لئے 75 مقامات  اور  متعلقہ  شراکت دار  اداروں کی  پہچان کی گئی ہے تاکہ یہ پروگرام مقامی  بھارتی زبانوں (انگریزی اور ہندی کے علاوہ)  میں پیش کئے جاسکیں۔

اس کے علاوہ  سبھی 75 مقامات پر  کوئز پروگرام، مضامین،  پوسٹر اور پوئیٹری کے مقابلوں سمیت بہت سے مقابلوں کا  اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ  نوجوانوں میں  ،خاص  طور پر سائنسی جذبے کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ پروگرام کشمیری، ڈوگری، پنجابی، گجراتی ، مراٹھی، کنڑ،  ملیا لم،  تامل، تیلگو ، اڑیا، بنگالی، آسامی، نیپالی ، میتھلی اور منی پوری  سمیت  مختلف بھارتی زبانوں میں منعقد ہوگا۔

افتتاحی پروگرام 22  فروری  کو  سہ پہر 3 بجے   نئی دہلی کے وگیان بھون میں ہوگا، جسے  ملک بھر کے  اُن سبھی 75  مقامات پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، جہاں  فیسٹول کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔  سیاحت ، ثقافت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی  اور  سائنس  و ٹیکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)،  ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر  جتیندر سنگھ  اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

یہ پروگرام  ایک بڑے  اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوگا، اسی سائنس کا قومی دن بھی  ہوگا جو 1930  میں  نوبل  انعام یافتہ  سر سی وی  رمن کی رمن افیکٹ کی  دریافت کی  یاد میں 1987  کے بعد سے ہر سال 28  فروری  کو منایا جاتا ہے۔ مہوتسو کے حصے کے طور پر منعقد ہوئے  مختلف مقابلوں کے انعام یافتگان کے لئے انعامات اور اس سال کے  ایوارڈ یافتہ لوگوں کو  نیشنل سائنس کمیونی کیشن ایوارڈ بھی پیش کئے جائیں گے۔ دہلی میں اصل افتتاحی اور اختتامی تقریبات سمیت  پورا  پروگرام سبھی 75  مقامات سے  براہ راست  نشر کیا جائے گا۔

Recommended