Categories: Uncategorized

نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو وشوگروبنانے کے عزم میں معاون ثابت ہوگی: نشنک

نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو وشوگروبنانے کے عزم میں معاون ثابت ہوگی: نشنک

م ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعہ کے روز کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک کے میک ان انڈیا ، اسکل ہند ، اسٹارٹ اپ انڈیا اور خودکفیل رکزی وزیرتعلیمہندوستان کے مشن کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے انسانی اقدار کے ساتھ علم ، سائنس – ریسرچ ، ٹکنالوجی اور جدت طرازی کو شامل کرتے ہوئے ہندوستان کو ’وشو گرو‘ بننے کے عزم میں مددگار ثابت ہوگی۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی -2020 کے نفاذ کو لے کر امیٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشنک نے کہا ، "مجھے امید ہے کہ کانفرنس میں ڈیجیٹل ذرائع سے موجود ملک و بیرون ممالک کے ماہرین تعلیم ، وائس چانسلرز ، سائنس دان ، انتظامیہ ، محققین سب مل کر ہماری نئی پالیسی کے نفاذ پر ایک معنی خیز گفتگو کریں گے۔

انہوں نے تمام اعلی تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز ، ڈائریکٹرز ، ڈائریکٹرز جنرل اور سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی رہنماوں سے توقع کی جارہی ہے کہ ہندوستانی تعلیمی عمل کی غیرمرکزیت اور اس کو بااختیار بنانے کا کام آپ کے ذریعہ ہوگااور تعلیم کی نئی لہر ہندوستان کے ہر طالب علم اور ہر کونے تک پہنچے گی۔ڈاکٹر نشنک نے طلبا اور اساتذہ کو نئی تعلیمی پالیسی کا برانڈ سفیر قرار دیا اور ان سے اس پالیسی کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے لئے نہ صرف ایکشن پلان بنانا ہے بلکہ اس لائحہ عمل کو ایک ٹائم لائن سے جوڑ کر کیسے نافذ کیا جاسکتا ہے اس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم یونیورسٹیوں ، اداروں کی خود مختاری، ان کی انتظامیہ ، ان کوبااختیار بنانے اورخود مختاری کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کے لئے پرعزم ہیں کہ ہندوستان 'علمی سپر پاور' کے طور پر ابھرے اور اس کے لئے ضروری ہے وزیر اعظم کے منتر 'سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس' ہم بغیر کسی تعصب اور 'ٹیم انڈیا' کے طور پر 'انڈیا فرسٹ' کے آئیڈیا کے ساتھ آگے بڑھ کر اپنا تعاون دیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago