<div>جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں گردے کی کامیاب سرجری کی گئی</div>
<div></div>
<div>علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں پچاس سالہ شخص کے گردے کے کینسر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ علی گڑھ کے قاضی پاڑہ علاقہ کے رہنے والے ناصر کے گردے اور آس پاس کے حصہ میں ایک الگ قسم کا کینسر تھا۔ کمزوری، خون کی کمی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا، جسے ڈاکٹروں نے بخوبی انجام دیا۔ سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر سید امجد علی رضوی کی نگرانی میں یہ آپریشن ڈاکٹر ایم صادق اختر اور ڈاکٹر منظور احمد نے کیا، جب کہ ڈاکٹر شیکھر، ڈاکٹر نذرل، ڈاکٹر متھلیش اور ڈاکٹر سارتھک نے تعاون کیا اور ڈاکٹر معظم نے انستھیسیا دیا۔ پروفیسر رضوی نے بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مریض کے پیشاب سے خون آرہا تھا اور جانچ میں یہ پتہ چلا کہ کیسر گردے سے آگے تک پھیل گیا ہے۔ ڈاکٹر ایم صادق اختر نے کہاکہ ناصر نے دہلی جاکر کئی ڈاکٹروں کو دکھایا مگر علاج نہیں ہوپایا۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج آنے پر اس کے مرض کی تشخیص ہوئی اور علاج شروع ہوا۔ ڈاکٹر منظور احمد نے بتایا کہ آپریشن سے قبل مریض کو دوائیں دی گئیں، خون چڑھایا گیا اور بعد میں سرجری کی گئی۔اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سرجنوں کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں سپراسپیشلٹی سہولیات دستیاب ہیں اور مریضوں کو دور دراز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کووِڈ-19 کی وبا کے باعث ڈاکٹروں پر بوجھ ہونے کے باوجود شعبہئ سرجری میں ضرورتمند مریضوں کے آپریشن کئے جارہے ہیں۔ وہاٹس ایپ نمبر 7455041632 پر پیغام بھیج کر مریض ڈاکٹروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔</div>
<div>جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں گردے کی کامیاب سرجری کی گئی</div>.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…