Urdu News

وزیر اعظم کی حالیہ آل پارٹی میٹنگ سے مایوس ہونے کا اعتراف

جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما کے ساتھ وزیر اعظم

انتخابات سے قبل ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ:پی اے جی ڈی

سری نگر،06جولائی۔(انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ آل پارٹی میٹنگ سے مایوس ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے کہا ہے کہ میٹنگ کے بعد اعتماد سازی کے لئے مرکزی سرکار نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے ہیں۔ انتخابات سے قبل ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ہماری جدو جہد آئین، قانون اور سیاسی دائرے کے اندر جاری رہے گی۔

 نمائندے کے مطابق پی اے جی ڈی کے ترجمان یوسف تاریگامی نے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی کل شام کو منعقد ہوئی میٹنگ میں الائنس کے تمام ممبران نے شرکت کی جن میں صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ، نائب چیئرپرسن محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، جاوید مصطفیٰ میر اور مظفر احمد شاہ شامل تھے۔یہ میٹنگ فاروق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

پی اے جی ڈی ترجمان یوسف تاریگامی کا کہنا تھا کہ تمام ممبران نے کل جماعتی اجلاس سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے اعتماد سازی کے متعلق ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیلوں سے سیاسی اور دوسرے قیدیوں کو رہا کرنا اور جموں و کشمیر میں  دباو کے ماحول کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی اے جی ڈی نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے عوام پر”غیر آئینی اور ناقابل قبول تبدیلیوں“ کے خاتمے کیلئے مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کو واپس لینے کے لئے پی اے جی ڈی کی جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ غیر قانونی اور آئینی فیصلے واپس نہیں لیےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جدو جہد آئین، قانون اور سیاسی دائرے کے اندر جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں تک ریاستی درجہ کی بحالی کا تعلق ہے تو پارلیمنٹ میں بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ یہ بحال کیا جائے گا اور مرکزی سرکار کو اپنے الفاظ کا احترام کرنا چاہئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ انتخابات سے قبل ریاستی درجے کی بحالی کے لئے پی اے جی ڈی جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی مشاورت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں کو واپس لینے کے لئے پی اے جی ڈی کی جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک کہ یہ غیر قانونی اور آئینی فیصلے واپس نہیں لئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان کی جدو جہد آئین، قانون اور سیاسی دائرے کے اندر جاری رہے گی۔ بیان میں کہا گیا یے کہ جہاں تک ریاستی درجہ کی بحالی کا تعلق ہے تو پارلیمنٹ میں بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ یہ بحال کیا جائے گا اور مرکزی سرکار کو اپنے الفاظ کا احترام کرنا چاہئے۔الائنس نے مزید کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات تب تک نہیں لڑیں گے جب تک کہ جموں و کشمیر کے مکمل ریاستی درجہ کی بحالی نہیں ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس مقصد کے لیے پی اے جی ڈی نے جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی مشورہ کرے گی۔

Recommended