Urdu News

وادی میں حالیہ برف اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری 15 مارچ کو پھر بارشوں کی پیشن گوئی

وادی میں حالیہ برف اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری 15 مارچ کو پھر بارشوں کی پیشن گوئی


وادی میں حالیہ برف اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری 15 مارچ کو پھر بارشوں کی پیشن گوئی

سری نگر،14 مارچ( انڈیا نیرٹیو)

وادی کشمیر میں چار دنوں کے برف و باراں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے، اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 15 مارچ کو موسم ایک بار کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

 نمائندے کے مطابق وادی کشمیر میں چار دنوں کے برف و باراں کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے، اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 15 مارچ کو موسم ایک بار کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جب کہ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موسم میں 16مارچ سے بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ وادی میں ہفتے کی صبح سے ہی موسم خشک مگر ابرلود رہا۔ چار دنوں کے مسلسل برف و باراں کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہونے سے لوگوں نے گرم لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اور گھروں، دفاتر اور کام کے دیگر مقامات پر گرمی کے الیکٹرک آ لات کا ایک بار پھر استعمال کیا جا رہا ہے۔چار دنوں کی مسلسل بارشوں سے وادی کے دریاؤں جھیل جھرنوں اور ندی نالوں میں پانی کہ سطح بڑھ گئی ہے۔

تاہم متعلقہ حکام نے سیلاب نے کے خطرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح معمول سے نیچے ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے شہر و گام کی سڑکیں بھی سڑکیں کم جھیل جھرنے زیادہ نظررہی ہیں کیونکہ سڑکوں پر بنے گڑھوں میں اس قدر پانی جمع ہوا ہے کہ سڑکیں دکھائی ہی نہیں دے رہی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جب گاڑیاں سڑکوں کے ان گڑھوں پر چلتی ہیں تو اس سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک چلنے والے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر کہیں کا نہیں چھوڑتی ہیں۔ دریں اثنا موسم میں بہتری کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ جہاں قریب 50 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recommended