ڈیٹا سیکورٹی اور رازداری کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں
پارلیمانی کمیٹی نے گوگل ۔ فیس بک کوسخت پیغام دیا
نئی دہلی ، 30جون (انڈیا نیرٹیو)
پارلیمانی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے منگل کے روزگوگل اور فیس بککو ڈیٹا کی رازداری اور اس کی حفاظت سے متعلق قواعد پر سختی سے عمل کرنے کو کہاہے۔ ساتھی ہی ان دونوں بڑی کمپنیوں کو حکومت ہند کے ذریعہ بنائے گئے قوانین پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
فیس بک اور گوگل کے عہدیدارمنگل کے روزپارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال جیسے امور پر موقف رکھنے کے لیے پیش ہوئے ۔
کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی والی پارلمانی کمیٹی کے متعلق ذرائع کے مطابق ان عہدیداران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ ڈیٹا سیکورٹی اور رازداری سے متعلق گڑبڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔
فیس بک اور گوگل کے دو۔دو افسرمیٹنگ میں شریک ہوئے۔ اس میں فیس بک کے کنٹری پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر شیوناتھ ٹھکرال اور جنرل کاونسلر نمرتا سنگھ شامل ہوئیں۔ ٹویٹر کے نمائندے پہلے ہی کمیٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ جلد ہی کمیٹی کے سامنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع کے عہدیدار بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے متعلق مدعوں پر کمیٹی کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔