Urdu News

جموں و کشمیرکا روایتی دربار سری نگر منتقل

جموں و کشمیرکا روایتی دربار سری نگر منتقل

جموں و کشمیرکا روایتی دربار سری نگر منتقل

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں سال میں دو بار ہونے والے روایتی دربار موو کو جسے اس سال جموں سے سری نگر منتقل کردیا گیا تھا۔ اب کووڈ-19 کی موجودہ صورت حال کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ البتہ جموں اور سری نگر کے دونوں سکریٹریٹس میں کام کاج کو خوش اسلوبی سے کرانے کو یقینی بنانے کے لیے حکام نے دونوں سکریٹریٹس میں آفس ریکارڈس کو ڈیجیٹل پر مبنی بنانے سے متعلق ای-آفس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ نافذ کر دیا ہے۔

جموں کشمیر کے موسم کی صورت حال کے سبب موسم سرما کے دوران سکریٹریٹ کے کام کاج کے عمل کو جموں اور موسم گرما کے دوران سری نگر میں منتقل کرنے کی شروعات 1872 میں مہاراجہ رنبیر سنگھ نے کی تھی جس پر اِس سال کووڈ انیس وبا کی دوسری لہر کے پھوٹ پڑنے کی وجہ سے عمل نہیں کیا جاسکے گا۔ البتہ سال میں دو مرتبہ ہونے والے تاریخی درباہ موو سے متعلق فائلوں اور دیگر آفس

ریکارڈس کو پہلی مرتبہE-Officeکی شکل میں دونوں سکریٹریٹس کے درمیان الیکٹرانک طور پر منتقل کیا گیا ہے۔اس اقدام سے جموں اور سری نگر کے درمیان آفس ریکارڈ کو باقاعدہ طور پر منتقل کرتے وقت ہونے والے غیر ضروری اخراجات کو بلا شبہ بچایا جاسکے گا جس کے مابین تقریباً تین سو کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

Recommended