شجرکاری ہرایک کے لائف اسٹائل کا حصہ ہونا چاہیے: سنجے دت

حیدرآباد،09،دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

جنگلات کاتحفظ کرتے ہوئے ہم قدرتی ماحول کودرپیش خطرات کامقابلہ کرسکتے ہیں۔بالی ووڈاسٹارسنجے دت نے آج ماحول کے تحفظ اور فطرت سے محبت کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زوردیا اورکہاکہ’ شجرکاری‘ہرایک کے لائف اسٹائل کا حصہ ہونا چاہئے۔

ٹی آرایس کے ایم پی سنتوش کمار کی سالگرہ پرگرین انڈیا چیلنج پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ ہیر وسنجے دت نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ماحول کے تحفظ‘فطرتی ماحول سے پیار کرنے کے جذبہ کوفروغ دینا چاہیے۔

شجرکاری ، انسانی ماحولیات کے لیے زبردست نسخہ

انہوں نے کہاکہ پیڑپودوں سے پیار کرنے اورقدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے عوام میں بیداری لانا وقت کاتقاضہ ہے اور یہ بہت بڑا چیلنج بھی ہے۔

سنجے دت نے کہاکہ بڑے پیمانے پر سبزہ کوفروغ دینے اور پودے لگاناچاہئے تب ہی ماحولیات کاتحفظ ممکن ہوپائے گا۔ سنجے دت نے ایم پی سنتوش کمار کوسالگرہ کی مبارک باددی۔انہوں نے گرین چیلنج کے حصہ کے طورپر شلپارامم میں ایم پی کمار کے ساتھ پودے بھی لگائے۔

شجرکاری سماجی اور ماحولیاتی ذمہ داری

گرین چیلنج انڈیا کے بارے میں بالی ووڈ اسٹارنے کہاکہ وہ قبل ازیں سنتوش کمار کے گرین چیلنج انڈیا کے بارے میں بہت کچھ سن چکے ہیں یہ ایک اہم وبڑا اور آئیڈئل پروگرام ہے جس کے ذریعہ ملک بھر میں سبزہ اورجنگلات کے فروغ کے بارے میں شعور بیدار کیاجارہا ہے۔

انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے اس طرح کا قدم اٹھائیں۔ سنتوش کمارایم پی نے ان تمام افراد سے اظہار تشکرکیا جنہوں نے پودے لگائے۔ انہوں نے کہاکہ کم ازکم 3 افراد کوپودے لگانے کی ترغیب دیناچاہیے۔