Urdu News

دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر

دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر

دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر

واشنگٹن،17اپریل(انڈیا نیرٹیو)

دنیا بھر میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر تک رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ٹوئٹر نے خود اپنے اکاونٹ سے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ’کچھ صارفین کوٹوئٹس لوڈ ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔‘ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’ہم اس مسئلے کے حل کے لیے کام کررہے ہیں آپ جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آجائیں گے۔‘انتظامیہ کے مطابق اس فنی خرابی پر کام جاری ہے جسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہوتے ہی دنیا بھر کے صارفین کو اپنی ٹائم لائن لوڈ کرنے اور ٹوئٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر پر اس وقت ’ٹوئٹر ڈاون‘ سرِفہرست ٹرینڈز میں شامل ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 4 گھنٹے کے لیےواٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کردی گئی تھیں۔

Recommended