گلوکار ادت نارائن کا یوم پیدائش یکم نومبر کو

30،نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ادت نارائن یکم دسمبر 1955 کو ایک نیپالی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ادت نارائن کا نانیہال بہار میں تھا، جس کی وجہ سے انہیں بہار سے زبردست لگاؤ تھا۔ ادت کو بچپن سے ہی گانے کا شوق تھا۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے دوران ، ادت نے موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی۔

انہوں نے اپنے گلوکاری کیریئر کا آغاز ریڈیو نیپال میں میتھلی اور نیپالی لوک گانوں سے کیا۔ اس کے بعد ادت کو نیپالی فلم ’سندور‘ میں گانے کا موقع ملا۔ 1978 میں ، وہ نیپال سے ہندستان آئے اور بالی ووڈ کا رخ کیا۔

انھیں 1980 کی بالی وڈ فلم’انیس سو بیس‘ میں مشہور گلوکار محمد رفیع کے ساتھ ’مل گیا مل گیا‘ گانے کا موقع ملا ، لیکن یہ فلم ادت کو پہچان نہیں دلاسکی۔

1989 میں ، عامر خان کی پہلی فلم’قیامت سے قیامت تک‘ میں ادت کو گانا’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرےگا‘ گانے کا موقع ملا۔ فلم ایک ہٹ رہی اور فلم کا گانا لوگوں کی زبان پر چڑھ گیا۔ گانے نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔

گلو کار ادت نارائن کا یوم پیدائش یکم نومبر کو ہے۔ اس موقع پر لوگوں نے انہیں پیشگی مبارک باد پیش کی اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔