Urdu News

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کو واٹاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کو واٹاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کو واٹاین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا

Vatayan Lifetime Achievement Award

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ کو 21 نومبر 2020 کو ورچول طریقے سے . منعقدہ ایک پروگرام میں واٹاین لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تصنیف، شاعری اور دیگر ادبی کاموں کے لئے مرکزی وزیر کو اب تک حاصل ہوئے. متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ کی فہرست میں یہ ایک نیا اعزاز بھی جڑ جائے گا۔ جناب پوکھریال کو اس سے قبل ادب اور انتظامیہ کے شعبے میں متعدد ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے. جس میں اس وقت کے وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے دیا گیا ساہتیہ بھارتی ایوارڈ.  سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ذریعے دیا گیا ساہتیہ گورو سمان.

اچھی حکمرانی کے لئے دبئی کی حکومت کے ذریعے دیا گیا گڈ گورنینس ایوارڈ. موریشس کے ذریعے بھارت نژاد شخص کو دیا جانے والا غیرمعمولی حصول یابی ایوارڈ.  اور ماحولیات کے شعبے میں یوکرین کے ذریعے دیا گیا ایوارڈ .، دیگر ایوارڈ اور اعزازات کی فہرست میں شامل ہیں۔ جناب نشنک کو نیپال میں ’’ہمل گورو سمان‘‘ سے بھی نوازا گیا ہے۔

جناب نشنک کے کہانی کے مجموعے ’جسٹ اے ڈیزائر‘ کا جرمن زبا ن میں.  ہیمبرگ واقع ایفرو – ایشین انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ترجمہ کراکر شائع کیا گیا ہے۔ ان کی ’اسپرش گنگا‘ پہل کو موریشس کے اسکولی نصاب میں شامل کیا گیا۔ وہ ’سورن گنگا‘ جیسی مخصوص مہمات اور دیگر سماجی کاموں میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتے رہے ہیں۔ جناب پوکھریال نے اترپردیش حکومت میں ثقافت کے وزیر رہتے ہوئے دنیا کے مختلف حصوں میں متعدد ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرایا۔

اتراکھنڈ کی ڈیمڈ یونیورسٹی ’گرافک ایرا‘ نے جناب پوکھریال کو ادب کے میدان میں ڈی لٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔

جناب پوکھریال نے مختلف موضوعات پر 75 سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں، جن کا بھارتی زبانوں کے ساتھ ساتھ کئی غیرملکی زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزیر نے مختلف طریقہ کار پر عمل درآمد کے ساتھ قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کیا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

واٹاین بین الاقوامی ایوارڈ، لندن کے واٹاین –یوکے تنظیم کے ذریعے دیا جاتا ہے۔ شاعروں، مصنّفین اور فن کاروں کو ان کے شعبے میں کئے گئے قابل ذکر کاموں کے لئے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ پرسون جوشی اور جاوید اختر جیسی معروف شخصیتوں کو ان کے ادبی تعاون کے لئے دیا جاچکا ہے۔

واٹاین- یوکے سمان پروگرام کا انعقاد ورچول طریقے سے. 21 نومبر 2020 کو بھارتی وقت کے مطابق شام 8:30 بجے کیا جائے گا۔ اس موقع پر معروف مصنف اور نہرو سینٹر، لندن کے ڈائریکٹر. ڈاکٹر امیش ترپاٹھی مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر واٹاین کی چیئرمین میرا کوشک،. سینٹرل ہندی بورڈ، آگرہ کے وائس چیئرمین کوی انل شرما جوشی. اور وانی پرکاشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آدیتی مہیشوری بھی موجود رہیں گے۔

Recommended