Urdu News

ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے اپنی زبان کا استعمال ضروری: نشنک

ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے اپنی زبان کا استعمال ضروری: نشنک

ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لئے اپنی زبان کا استعمال ضروری: نشنک

۔ کیندرہی ہندی سنستھان کے حیدرآباد سنٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کیامرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے قومی زبان کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف اپنی زبان کے استعمال سے ہی ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ نشنک نے پیر کے روزکیندریہ ہندی سنستھان کے حیدرآباد مرکز کی عمارت کے افتتاحی پروگرام کی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران یہ بات کہی۔ اس موقع پر ، وزیر مملکت برائے تعلیم سنجے دھوتری ، وزارت تعلیم کے سینئر عہدیدار، کیندریہ ہندی سنستھان کی ڈائریکٹر پروفیسر بینا شرما اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

وزیر تعلیم نے ہندی کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا ، 'بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ راشٹربھاشا ہندی کے بغیر قوم گونگیہے '۔ لہذا ، ہندی نہ صرف ہماری زبان ہے بلکہ یہ ہمارے ملک کی روح ، وقار اور خود اعتمادی ہے جس کے ذریعے پوری قوم اپنے خیالات کا اظہار کرتا ، سمجھتااور بولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف ہندی کو خصوصی مقام حاصل ہے بلکہ یہ کہ ہندوستان میں بولی جانے والی اور استعمال کی جانے والی تمام ہندوستانی زبانیں ہمارے ملک کی آواز اور زینت ہیں لیکن ہندی سب سے زیادہ علاقے اور تعدا د میں بولی اور سمجھی جاتی ہے ، لہذا یہ خاص ہے۔ حروف اور سائنسی گرائمر کی واضح درجہ بندی سے مالامال ہماری قومی زبان سائنس اور ٹکنالوجی کے نقطہ نظر سے بھی موزوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی علاقائی اور نظریاتی تنگدستیوں سے بالا تر ہوکراپنی شناخت اور اپنی زبان کا استعمال کریں ، اسے گلے لگائیں تو کوئی طاقت ملک کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکے گی۔ جاپان ، جرمنی ، فرانس ، اسرائیل جیسے دنیا کے امیر اور ترقی یافتہ ممالک اس کی مثال ہیں کہ کوئی بھی قوم اپنی زبان کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔

اس موقع پر ، وزیر تعلیم نے جنوبی ہندوستان میں ہندی کے فروغ میں اہم کردار اداکرنے والے پدم بھوشن ڈاکٹر موٹوری ستیانارائن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ستیہ نارائن نے ہندی زبان کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔تیلگوبھاشی ہونے کے باوجود ڈاکٹر ستیہ نارائن نے اپنی پوری زندگی ہندوستانی زبانوں کے انضمام اور اس کے فروغ میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی ۔

نشنک نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کی لسانی نکات کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا ، زبان سے متعلق تجویزقومی تعلیمی پالیسی 2020 کا ایک مضبوط پہلو ہے۔ جس طرح سے نئی تعلیمی پالیسی زبان کے سوالات کو نئے سرے سے حل کرتی ہے ، اس سے بہت سی توقعات پیدا ہوتی ہیں اور ہم ان توقعات کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ وزیر نے کثیر لسانی اور قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ پر بھی بات کی۔ انہوں نے تمام اساتذہ اور طلباسے اپیل کرتے ہوئے کہا ، قومی تعلیمی پالیسی کی کامیابی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Recommended