Urdu News

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں شادی کرنے والے پوری دنیا کے پہلے شخص کون تھے؟ جانئے اس رپورٹ میں

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں شادی کرنے والا پوری دنیا کا پہلا شخص

تاریخ کے صفحات میں 10 اگست

ملک اور دنیا کی تاریخ میں 10 اگست کی کافی اہمیت حاصل ہے۔ اس تاریخ میں بہت کچھ ہوا ہے جس سے ملک اور سماج متاثر ہوا ہے۔سال 2003کے کیلنڈر کی اس تاریخ کے ساتھ روس کے ایسٹروناٹ یوری مالین چیکو کا نام اس لیے درج ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں شادی کی تھی۔ ایسا کرنے والے وہ دنیا کے پہلے شخص ہیں۔ ہوا یوں کہ 12 اپریل 1961 کو روس کے یوری گاگرین خلا میں قدم رکھنے والے دنیا کے پہلے انسان بنے تھے۔گاگرین کی اس کامیابی کی سالگرہ پر 2003 میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ یہیں پر یوری مالین چیکو نے آخری بار اپنی گرل فرینڈ کٹارینا دمتریف سے ملے تھے۔ اپریل 2003 میں روس نیایکس پیڈیشن- 7 مشن لانچ کیا۔ یوری مالین چیکو بھی اس مشن میں ایڈورڈ لو کے ساتھ خلا میں گئے تھے۔ اس پورے مشن کی کمان یوری مالین چیکو کے ہاتھ میں تھی۔ یہ مشن اگست کے پہلے ہفتے میں مکمل ہونا تھا۔ یوری مالین چیکو مشن سے واپس آتے ہی کٹارینا سے شادی کرنے والے تھے۔ مشن پر جانے سے پہلے ہی ان کی شادی کی تاریخ 10 اگست طے کی گئی تھی لیکن ان کا مشن اکتوبر تک بڑھا دیا گیا۔ شادی کی تمام تیاریاں ہو چکی تھیں۔ اس لیے یوری مالین چیکو نے فیصلہ کیا کہ وہ خلاء سے ہی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کریں گے۔

اس فیصلے میں قانونی رکاوٹیں تھیں۔ روس میں شادی کے لیے دولہا اور دلہن دونوں کا قانونی طور پر موجود ہونا ضروری ہے۔ یوں تو یہ شادی روس میں نہیں ہو سکتی تھی لیکن اچھی بات یہ تھی کہ کترینہ کافی عرصے سے ٹیکساس میں مقیم تھیں اور ٹیکساس میں ہونے والی شادی میں دولہا اور دلہن دونوں کا موجود ہونا ضروری نہیں تھا۔ روس اور امریکی خلائی ایجنسیوں نے بھی اس شادی پر اعتراض کیا۔ ناسا نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو ایسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم تب تک یہ خبر میڈیا میں پھیل چکی تھی۔ جس کی وجہ سے لوگ اس شادی کو لے کر بہت پرجوش تھے۔ اس لیے ناسا کو بھی رضامندی دینا پڑی۔ فیصلہ کیا گیا کہ شادی کی رسومات ویڈیو کال کے ذریعے ادا کی جائیں گی۔ یوری مالین چیکو شادی میں شرکت نہیں کر سکے، اس لیے ان کے لیے ایک لائف سائز کٹ آؤٹ بنایا گیا۔ کترینہ نے اس کٹ آؤٹ کے ساتھ تمام رسومات ادا کیں۔ اس ویڈیو کال کا دورانیہ 25 منٹ تھا۔ کترینہ نے سفید گاؤن پہنا تھا اور یوری نے اپنے اسپیس سوٹ پر ٹائی پہنی تھی۔ اس شادی کے بعد خلائی ایجنسیوں نے شادیوں اور ایسے ذاتی مقاصد کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔

Recommended