ایپل نے منگل کو اسرائیلی اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف صارفین کے ڈیٹا کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر بنانے والی کمپنی نے ان کے صارفین کو نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی ایپل نے کہا ہے کہ وہ این ایس او کے ذریعے ایپل کے کسی بھی سافٹ ویئر، سروس یا ڈیوائس کے استعمال کو مستقل طور پر بلاک کرنا چاہتا ہے۔
یادرہے کہ 2019 میں فیس بک نے اس اسرائیلی کمپنی کے خلاف کیس دائر کیا تھا، جس میں اس نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا۔