Urdu News

یوپی الیکشن 2022: وزیر اعظم نے وارانسی کے بی جے پی کارکنان سے سیاسی درجہ حرارت معلوم کیا

وزیر اعظم نریندر مودی

وارانسی، 18 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل، اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے بی جے پی کارکنان سے نمو ایپ کے ذریعے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ کورونا کی تیسری لہر کے درمیان وزیر اعظم نے وارانسی میں 10,000 بوتھ ورکرس سے سیاسی درجہ حرارت کے بارے میں دریافت کیا۔

بنارسی انداز میں وزیر اعظم نے بھوجپوری زبان میں ان کو کا حال مخاطب کیا۔ وزیر اعظم نے نمو ایپ کے ذریعے ورکس کے جوابات کو سنجیدگی سے سنا اور اپنی بات بھی رکھی۔ وزیراعظم نے ورکرس کو پیغام دیا کہ ہمیں ہر بوتھ پرمقابلہ کرنا ہے۔ بی جے پی کی مائیکرو ڈونیشن مہم نمو ایپ پر چل رہی ہے۔ اس میں کارکن پانچ روپے پارٹی کو دے سکتے ہیں۔ یہ بھی ایک رسم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیسہ اکٹھا کرنا نہیں، لوگوں کو جوڑنا ہوگا۔ ہمیں تنظیم کو بڑھانا ہے اور ورکوں کی ترقی بھی چاہتے ہیں۔ الیکشن کے وقت ایک ایک ووٹ کی قدر سمجھنی ہوگی۔ ہم اور یوگی صرف اس لیے کچھ کر پا رہے ہیں کہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جہاں تک پہنچے ہیں، اس میں جن سنگھ کی تین نسلیں لگ گیں۔ ہمیں جن سنگھ کے لیڈروں کی باتوں کو نمو ایپ کے کمل پشپ میں رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کاشی میں جن سنگھ کے دور کا ایک بھی شخص ایسا نہیں ہونا چاہیے، جس تک ہماری بات نہ پہنچی ہو، ہمیں اس کی کوشش کرنا چاہیے۔ بوتھ صدور کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے شمالی ودھان سبھا کے باگیشوری منڈل کے آشوتوش شرما نام کے کارکن سے پوچھا کہ بنارس میں انتخابی گرمی کی کیا حالت ہے۔ آشوتوش نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ مودی-یوگی کی جوڑی سب پر بھاری ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے وارانسی میں ٹریفک نظام پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب بنارس میں ٹریفک جام ہے؟ کارکن نے بتایا کہ پہلے ہمیں آنے جانے میں گھنٹے لگتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جام سے سکون ملتا ہے۔

Recommended