Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف کورسیز میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا آغاز

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف کورسیز میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا آغاز

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف پوسٹ گریجویٹ(پی جی)انڈر گریجویٹ(یوجی) ڈپلوما اور پی جی پروگراموں میں داخلے کے لیے آج سے دوشفٹ میں جامعہ کیمپس کے مختلف ٹسٹ مراکز میں انٹرنس ٹسٹ شرو ع ہوگئے۔یہ انٹرنس ٹسٹ مؤرخہ 28 اگست 2021ء تک جاری رہیں گے۔

صبح کی شفٹ میں ماسٹر آف فائن آرٹ (ایم ایف اے) اور پی جی ڈپلوما ان براڈ کاسٹ ٹکنالوجی میں انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوا جب کہ بیچلر آف فائن آرٹ (بی ایف اے۔ اپلائیڈ آرٹس)ایم۔اے انConflict Analysis and peace Building، ایم۔ٹیکComputational Mathametics اور پی جی ڈپلوما ان اردو ماس میڈیا میں داخلے کے لیے  شام کی شفٹ میں انٹرنس ٹسٹ ہوئے۔انٹرنس ٹسٹ کے دوران میں کوڈ۔۹۱کے جملہ ضوابط اور رہنما خطوط کی پیروی کی گئی تھی۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جاری کوڈ بحران میں بروقت انٹرنس ٹسٹ کے آغاز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے انٹرنس ٹسٹ کے کامیاب انعقاد پر اس کی کاروائیوں میں شامل ڈینزاوراساتذہ، کنٹرولر امتحانات اور ان کی منتظمہ ٹیم کی کاوشوں کی ستائش کی ہے۔چند کورسیز جن میں درخواست دہندگان کی تعداد زیادہ ہے ان کے انٹرنس ٹسٹ دہلی کے علاوہ تھرووننتھا پورم،لکھنؤ،پٹنہ، کولکتہ، سری نگر اور گوہاٹی شہروں میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔

Recommended