Urdu News

سلمان خان کی فلم’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے شہناز گل باہر نہیں، وائرل خبروں کی کیا ہے سچائی؟

سلمان خان اورشہناز گل

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پنجاب کی کٹرینہ کیف کے نام سے مشہور شہناز گل کے بارے میں ایک خبر وائرل ہو رہی تھی جس میں کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی آنے والی فلم’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے شہناز کا پتا صاف ہو گیا ہے۔ فلم سے انہیں باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ شہناز اس فلم سے باہر نہیں ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہناز کے فلم سے باہر ہونے  اور سلمان خان کے ساتھ تنازعہ ہونے بات محض ایک افواہ تھی۔ دوسری جانب شہناز گل نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے  لکھا- ’لول! پچھلے کچھ ہفتوں سے یہ افواہیں میرے روزمرہ کے انٹرٹینمنٹ کا حصہ بن رہی ہیں۔ میں  انتظار نہیں کر پارہی ہوں  کہ لوگ میری فلم دیکھیں اور یقیناً مجھے  بھی اس فلم میں‘۔شہناز کی اس پوسٹ سے واضح ہوجاتا ہے کہ ان کے فلم سے باہر ہونے  کی خبریں محض افواہ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ اداکارہ پوجا ہیگڑے اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہناز بھی فلم میں اہم کردار میں ہوں گی۔ ان سب کے علاوہ فلم میں سدھارتھ نگم، پلک تیواری، سورج پنچولی، سورج اقبال، شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ساوتھ کے سپر اسٹار رام چرن بھی فلم میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ کبھی عید کبھی دیوالی ایک ایکشن کامیڈی فلم ہوگی جس کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔

Recommended