Categories: اردو

مہاراشٹر میں 8 ماہ کے بعد مذہبی مقامات کھل گئے ، عقیدت مندوں کا ہجوم امڈ پڑا

مہاراشٹر میں 8 ماہ کے بعد مذہبی مقامات کھل گئے ، عقیدت مندوں کا ہجوم امڈ پڑا

مہاراشٹر میں 8 ماہ کے بعد مذہبی مقامات کھل گئے ، عقیدت مندوں کا ہجوم امڈ پڑا Maharashtra Religious Places

مہاراشٹر میں 8 ماہ کے بعد ، مندروں سمیت ہر طرح کے مذہبی مقامات عقیدت مندوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ آج صبح سے ہی مندروں سمیت تمام مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کا زبردست ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مندروں سمیت تمام مذہبی مقامات پر کورونا قوانین پر سختی سے عمل کیا جارہاہے۔

ممبئی کے بڑے مندروں میں عقیدت مندوں کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں جیسے ہی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مندر کھولنے کا فیصلہ کیا۔ صبح کے 4 بجے دادر میں سدھی ونائک مندر کے دروازے کھول دیئے گئے۔ یہاں عقیدت مندوں کو کورونا ضابطو کے مطابق بھگوان گنیشکے درشن کی اجازت دی گئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے رام قدم ڈھول تاشے کے ساتھ سدھی و نائیک مندر پہنچے اور پوجا کی۔ رام قدم نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تکبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے مندروں کے دروازے نہیں کھولے تھے۔ ریاست میں مندر کو کھولنے کے لئے بی جے پی کو احتجاج کرنا پڑا۔ اس طرح ، بی جے پی کی تحریک کی وجہ سے ، ریاستی حکومت کو جھکنا پڑا اور مندر کھولنا پڑا۔ اسی طرح ، ممبئی کے مشہور ممبادیوی مندر ، بابول ناتھ مندر ، ویرار واقع جیوادائنی مندر کے دروازے آج صبح کھول دیئے گئے ہیں۔ ممبئی سمیت ریاست کے مندروں کے سامنے عقیدت مندوں کا ہجوم امڈ پڑاہے اور عقیدت مند کورونا قوانین کے مطابق زیارت کر رہے ہیں۔

ریاستی حکومت کے مذہبی مقامات کھولنے کے فیصلے کے بعد ، ماہم درگاہ ، حاجی علی وغیرہ جیسے مقامات پر مسلم عقیدت مندوں کا بھی ہجوم امڈ پڑا ہے ۔ اسی طرح ممبئی کے گرجا گھروں میں عیسائی سماج کے لوگوں کا ہجوم ہے۔

مہاراشٹرا میں آٹھ ماہ بعد مذہبی مقامات کے کھلنے سے سبھی خاص و عام میں خوشی دیکھنے کو ملی. ممبئی کی ممتاز شخصیت فاروق سید نے خوشی کا اظہار کیا کہ اب لوگ اپنے اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کر سکیں گے . واضح رہے کہ فاروق سیّد بچوں کے مقبول رسالہ گل  بوٹے کے ایڈیٹر ہیں . لاک ڈاؤن میں بچوں تک کسی طرح فاروق سید نے رسالہ آن لائن پہچانے کی کوشش کی. فاروق سید کا ماننا ہے کی عبادت کے مقامات کو کھولنے کا فیصلہ درست ہے. اس سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوگا . فاروق سید نے کہا کہ وہ لوک ڈاؤن کے زمانے میں بھی ماہنامہ گل بوٹے کے ذرئیےکوشش کرتے رہے کہ بچوں میں زندگی کی رمق باقی رہے .

ادھر مہارشٹرا کے تاریخی شہر اورنگ آباد میں بھی تمام اہل علم و ہنر نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. مشہور ناول نگار نور الحسنین ، ممتاز ادیب پروفیسر سلیم محی الدین ، ڈاکٹر قاضی نوید ، ڈاکٹر شیخ پرویز اسلم، ڈاکٹر فیصل احمد ، ڈاکٹر فیاض فاروقی ، نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مساجد مے عبادت کے لئے ضرور جاہیں لیکن کورونا سے بچنے کی تمام تدابیر پے عمل ضرور کریں . حکومت کی ہدایات پی بھی عمل کریں . مولانا آزاد کالج کے اردو ڈپارٹمنٹ کے صدر ڈاکٹر قاضی نوید صدیقی نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی ہدایات پر ضرور عمل کریں .

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago