اردو

عالمی یوم اْردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں شاندار تقریب کا انعقاد

یہ سلور جبلی تقریب ہے اور یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یوم اْردو منا رہے ہیں: ڈاکٹر سید احمد خان

 ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر’اردو زبان کو درپیش چیلینجز اور ان کا حل‘ بعنوان اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اوریو نائٹیڈ مسلم آف انڈیاکے اشتراک سے قومی راجدھانی دہلی کے بستی حضرت نظام الدین میں واقع غالب اکیڈمی آڈیٹوریم میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ایک در جن سے زائد اہم شخصیات کوخصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس دوران مہمانان کے دست مبارکہ سے خصوصی طور پر عالمی یوم اردوکے موقع پرمولاناعبدالحمیدرحمانی کی حیات وخدمات کے حوالے سے ایک یادگار مجلہ کااجراکیاگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

اس موقع پر تقریب کے کنوینراور صفدرجنگ اسپتال میں آیوروید اور یو نانی محکمہ کے سابق سربراہ حکیم وڈاکٹرسید احمد خان نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سلور جبلی تقریب ہے اور یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یوم اْردو منا رہے ہیں نیز ہماری کوشش ہے کہ اردو زبان کو مزید فروغ دیا جائے۔

اس موقع پردہلی یو نیو رسٹی کے سابق استاد پروفیسرعبدالحق نے تقریب کے منتظمین بالخصوص ڈاکٹر سید خان کو مبارکباد پیش کی۔تقریب سے تسمیہ ایجوکیشنل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید فاروق، نیشنل کمیشن برائے تعلیمی ادارہ جات (حکومت ہند)کے چیئرمین جسٹس این کے جین۔

معروف عالم دین مولانا محمد رحمانی مدنی،خواجہ محمدشاہد(سابق آئی اے ایس)،پریس کلب آف انڈیا دہلی کے صدر اوماکا نت لکھیڑا، ڈاکٹر لال بہادر،مشہور انسانی حقوق کارکن مولانازاہدآزادجھنڈانگری،مولانا سراج الدین ندوی، معروف صحافی سہیل انجم ودیگر نے شر کت کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کی حیات وخدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر خبیب احمد نے بخوبی انجام دئے، جب کہ آغاز میں ڈاکٹر محمد اکرم نے تلاوت کلام اللہ پڑھی اوربزرگ شاعر متین امروہوی نے چنداردو زبان کے حوالے سے چند قطعات پیش کئے اور علامہ اقبال کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیانیزسامعین کو محظوظ کیا۔

عالمی اردو ایوارڈ یافتگان 2022میں پروفیسر حبیب الرحمن نیازی، جناب محمد محمود خان، جناب حکیم فخر عالم، ڈاکٹر ابھے کما ر، جناب مہتاب عالم، جناب انتظار نعیم، ڈاکٹر عمیر منظر، جناب محمد رئیس صدیقی، محترمہ کر شنا شرما دامنی، ڈاکٹر عبید اللہ چودھری، جناب عبدالرشید اعظمی، جناب اشرف میواتی، جناب سید ساجد علی ٹونکی، جناب رونق جمال، جناب نشاط حسن، جناب زبیر خان سعیدی، جناب طاہر الحسن، جناب محترمہ روہنی سنگھ، الحاج محمد ناصر خان (فرید بک ڈپو) کے نام قابل ذکر ہیں۔

 تقریب کو کا میاب بنا نے میں ڈاکٹر عمران قنوجی، حکیم عطا الرحمن اجملی ڈاکٹر حبیب اللہ،حامد علی اختر، حافظ مرتضی دہلوی،ڈاکٹر آفتاب،شیخ سعد،سید اعجاز حسن، حکیم آفتاب عالم، حاجی شمیم ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago