گنگااُتسو 2020 کے دوسرے روز ملک بھر میں تقریبات جاری

گنگا اُتسو ،کل یوم قومی دریا پر، مرکزی وزیر جل شکتی کی موجودگی میں، اختتام پذیر ہوگا اور اس میں کیلاش کھیر، لائوپرفارمنس دیں گے

گنگااتسو 2020 کی تقریبات آج دوسرے روزبھی ملک بھر میں پورے جوش وخروش سے جاری ہیں۔راجیوکھنڈیلوال کے رگ رگ میں گنگا سیزن -1 پر کام کرنے کے اپنے تجربات پربات چیت کےآغاز سے ، گنگا ترانہ کے بنانے والے تری چوربرادران تک، گنگااتسو کےدوسرے روز کے عنوان کے تحت نمامی گنگے نے کس طرح ان کی زندگی تبدیل کردی اور کس طرح دریائے گنگا کے ساتھ ان کے اٹوٹ رشتے بن جانے کے بارے میں خیالات مشترک کئے گئے۔

’’میں نے گنگا کےساتھ ایک پروفیشنل اسائنمنٹ کے ساتھ کام شروع ہوا اور یہ میرے لئے زندگی کو تبدیل کرنے والے تجربات بن گئے۔‘‘یہ بات راجیو کھنڈیلوال نے رِچا انیررُدھ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔پہلے سیزن کے’ رگ رک میں گنگا ،ڈی ڈی نیشنل پرنشر ہوا اور تین ماہ کے چھوٹے سے عرصے میں ، یہ شو یا پروگرام پورے ملک کے 16 ملین سامعین تک پہنچ گیا۔اس شو کا مقصد دریائے گنگا کے ساتھ اس کی مالامال تاریخ اورثقافت کی تلاش کے ذریعہ ہندوستان کے عوام کو دوبارہ جوڑنا تھا۔

دوسرے دن کی تقریبات ، ملک بھر کے مختلف حصوں سے وزراَ اورریاستی سربراہان کے ساتھ مجازی طورپر جُڑنے کے ساتھ شروع ہوئی ۔جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے جھنڈی دکھاکر تقریبات کی شروعات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ فیسٹول کے اوّل روز سے ہزاروں لوگ نہ صرف ملک سے بلکہ بیرون ملک سے فیس بک اوردیگر پلیٹ فارمز سے فیسٹول میں شرکت کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے ،یہ پروگرام اس قدر مقبول ہوا ہے کہ لوگ اس سے مختلف طریقے سے جُڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ دریاؤں کی صفائی کے لئے نوجوان سامنے آرہے ہیں اور اس کام میں شامل ہورہے ہیں۔‘‘جناب تریویندر سنگھ راوت، وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ نے کہا :’’ مجھے امید ہے کہ لوگ گنگا اتسو سے وابستہ ہوں گے ،اکٹھا ہوں گے اور معلومات مشترک کریں گے۔‘‘

روحانی لیڈر سدھ گرو جگی واسودیو نے اپنی نیک خواہشات پیش کیں اورکہا کہ گنگا اتسو جیسی پہلیں،عوام کو دریاؤں سے جوڑنے کے لئے بہت انسٹرومینٹل ثابت ہوں گی۔اپنے آشیر واد اوردعاؤں کے ساتھ انہوں نے کہا :’’دعا ہے کہ یہ نسل اس سبب (گنگا کی بحالی )کے لئے دل سے جُڑے اور اپنے آپ کو اس کے لئے وقف کرے تاکہ ہماری مستقبل کی نسل ، پیڑھی ، ماں گنگا کی عظمت اوروقار کو جان سکے، کیونکہ ہمارے آباؤاجداد بھی اسے جانتے تھے۔‘‘

گنگا مکالمہ سیریز میں ، پدم بھوشن انل جوشی ، ایک ماہر ماحولیات نے دریاؤں کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی اور انہیں بچانے کے لئے عجلت سے کام لیا جائے ،اس پرروشنی ڈالی ۔ انہوں نے زوردیا کہ حکومت ،دریاسے فائد ہ نہیں اٹھاتی ، بلکہ لوگوں کو اس فائدہ ہوتا ہے، اس لئے انہیں بچانے کے لئے کام کرنا ہوگا۔راجیو رنجن مشرا ،ڈی جی ،این ایم سی جی ، ڈائیلاگ سے جُڑنے اورانہوں نے واضح کیا کہ مسلسل بہتری کے لئے دریا کے ساتھ شہروں کو ، لوگوں کو جوڑنے کا طریقہ کار اپنانا چاہئے۔

’گنگا کی کہانی‘معروف کہانی کار نیلیش مشرا کے ذریعہ مقدس دریائے گنگا اس وقت زندہ جاوید ہوگئی اورایسا لگ رہا تھا کہ گنگاخود اپنی زبانی اپنی کہانی پیش کررہی ہے۔’ یور اسٹوری بیگ‘ (آپ کی کہانی کے جھولے سے )کہانیاںسامعین کو اپنے اسکرین پر جوڑے رکھنے کے لئے جاری رہیں گی۔۔’ یور اسٹوری بیگ‘ سے گریما اور کمل کی کہانی پرایک کٹھ پتلی شو –’تدّالک-دی گریٹ جائنٹ ٹرٹل‘کے ذریعہ آبی تحفظ پر بہت خوبصورت اور اہم پیغام دیا گیا۔ لائف ان ریورز ، ’وی شئیردی سین ریور‘ اور ’دی ریور آف ٹومارو‘ بہت ترغیبی کہانیاں تھیں۔

دوسرے رو ز کی تقریبات کا اختتام ، کبیرکیفے کے نیرج آریہ کی شاندار اور زبردست پیش کش سے ہوا۔ یہ بینڈ صرف سنت کبیرداس کے دوہے عصری انداز میں گاتے ہیں۔منی گنگا کویسٹ میں اب تک 5000 لوگ شرکت کرچکے ہیں۔کویسٹ کا فائنل راؤنڈ اورکوئز کے نتائج کا اعلان کل گنگا اتسو کی اختتامی تقریبات پرکیا جائے گا۔

کل یوم دریا کے موقع پر جل شکتی کے وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت کی موجودگی میں گنگا اتسو کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔ ہماری کیلاش کھیر کی لائو پرفارمنس اور بڑے اعلانات اور لانچز کے ساتھ ضرور دیکھیں۔

گنگا اتسو ، ملک بھر میں سووچھتا ابھیانوں ، شجر کاری ، ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلوںاور کوئز مقابلوں کے ساتھ کیا جارہا ہے۔وارانسی میں گنگاصفائی مہم اور گنگا شپتھ کے ساتھ ’ واک فار گنگا‘ کے انعقاد سے ہوا۔