Categories: اردو

نئے جوش و جذبے کے ساتھ مالیگاؤں میں چوبیسواں کل ہند اردو کتاب میلہ منعقد کرے گی کونسل: شیخ عقیل احمد

نوجوان نسل اور ادب اطفال کتاب میلے کا بنیادی تھیم

اردو کے تئیں مالیگاؤں کے شائقین زبان و ادب کی محبت اور انجمن محبانِ اردو کتب مالیگاؤں کی درخواست کو مدِنظر رکھتے ہوئے قومی اردو کونسل نے اپنا چوبیسواں اردو کتاب میلہ مالیگاؤں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے بتایا کہ اس بار کتاب میلہ 9 دن کے بجائے 10 دن (3 تا 12 دسمبر 2021) تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے پورا ملک متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے گذشتہ سال کتاب میلے کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا، مگر اب حالات قدرے سازگار ہورہے ہیں اور بیشتر سرگرمیاں معمول پر لوٹ رہی ہیں، اس لیے کونسل اردو زبان و ادب کے فروغ اور بالخصوص نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنے کی مہم کے تحت مالیگاؤں میں کتاب میلہ منعقد کرنے جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب میلے میں حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی کووڈ 19 سے متعلق سبھی احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

میلے کے مقام کے تعین اور دیگر انتظامی امور کے تعلق سے صلاح و مشورہ کی غرض سے میلے کے انچارج جناب اجمل سعید (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر) نے مالیگاؤں کا دورہ کیا  اور  وہاں کے اعلیٰ سرکاری افسران اور مقامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کی جس کی رپورٹ  انھوں نے ڈائریکٹر قومی اردو کونسل کو سونپی۔ مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی،  ایس ڈی ایم  اور معزز شخصیات کو میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا  گیا۔ سبھی افسران  اور ذمہ داران حکومت نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کو مبارک باد دیتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی  ہے۔

واضح ہوکہ2014 میں مالیگاؤں ریجنل اردو کتاب میلے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے قومی اردو کونسل نے مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن کے تعاون سے چوبیسواں کل ہند اردو کتاب میلہ ایٹی ٹی ہائی اسکول اور  مراٹھا ہائی اسکول مالیگاؤں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میلے کے دوران کتابوں کے اسٹال  مراٹھا ہائی اسکول میں لگیں گے جبکہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں کیا جائے گا۔ کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد کے مطابق اس کتاب میلے کا بنیادی تھیم نوجوان نسل اور ادب اطفال ہے اور اس میں ادب اطفال پر مشتمل کتابوں کی نمائش پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے مالیگاؤں ایجوکیشن سوسائٹی سمیت اردو کی سبھی فعال اور سرگرم شخصیات اور  مقامی تنظیموں سے جڑے ہوئے افراد سے کتاب میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل  کی اور امید ظاہر کی ہے کہ گذشتہ میلے کی طرح اس بار بھی مالیگاؤں کے شیدائیان اردو زبان و ادب کتاب میلے کو کامیابی سے ہم کنار کرانے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago