Urdu News

‘آتم نربھر بھارت’ کا آغاز ہندوستان کی اقتصادی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے:وزیر دفاع

‘آتم نربھر بھارت’ کا آغاز ہندوستان کی اقتصادی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے:وزیر دفاع

Aatma Nirbhar Bharat Abhiyaan

نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صنعتی ادارہ فکّی  کے 93ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے. وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کووڈ-19 وبا نے ملک کے سامنے متعدد نئے چیلنجز لا کھڑا کیے ہیں. اور حکومت نے زندگیوں اور ذریعہ معاش دونوں پر پڑنے والے اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بچانے کو پہلی ترجیح دی گئی ہے. اور طبی برادری میں جانی اتلاف کو کم سے کم کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ

اقتصادی محاذ پر حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے. جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد یہ کہا گیا تھا. کہ ہندوستان کو جی ڈی پی میں 23.9 فیصد کے انقباض کو ختم کرنے میں ایک یا دو سال سے زیادہ کا وقت لگے گا۔ جس کا مشاہدہ  رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی میں کیا گیا تھا۔ لیکن ہندوستان کچھ ہی وقت میں حالات پر قابو پالیا۔ دوسری سہ ماہی میں ہندوستانی معیشت نے اپنی جی ڈی پی میں 7.5فیصد کا انقباض درج کیا تھا. اور مینوفیکچرنگ سیکٹر نے پہلی سہ ماہی میں 39.3 فیصد انقباض کے برعکس دوسری سہ ماہی میں 0.6فیصد کی شرح ترقی درج کی۔

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کہا

ہندوستانی معیشت کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے. وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اپریل تا اگست 2020کے دوران ہندوستان میں پہلے پانچ مہینوں میں اب تک کی سب سے زیادہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد ہوئی. جو کہ 35.73 بلین امریکی ڈالر تھی اور جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 13فیصد زیادہ ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ سب کچھ ‘‘انسپائرڈ انڈیا’’ (حوصلہ مند ہندوستان) کی مدد سے ممکن ہوا ہے. جس کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جرأتمندانہ. اور فیصلہ کن قیادت اور حکومت کی جانب سے بروقت کیے گئے پالیسی اقدامات سے ہوئی ہے۔

Aatma Nirbhar Bharat Abhiyaan

Recommended