Urdu News

قومی اردو کونسل فن خطاطی کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی :ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل فن خطاطی کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی :ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

فن خطاطی کے ماہرین کے لیے ترقی کے بے شمار امکانات:پروفیسر شاہد اختر

قومی اردو کونسل فن خطاطی کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی :ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے کیلی گرافی و گرافک ڈیزائننگ سینٹرز کے انچارج اور اساتذہ کی آن لائن میٹنگ

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے چلنے والے کیلی گرافی و گرافک ڈیزائننگ سینٹرزکے انچارج و اساتذہ کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی صدارت کونسل کے وائس چیئر مین پروفیسر شاہد اختر نے۔انھوں نے اس موقعے پر اپنے خطاب میں فن خطاطی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خوب صورت فن ہے اور آج کے دور میں بھی اس فن کے ماہرین کے لیے ترقی کے بے شمار امکانات ہیں۔اس فن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد اچھی سے اچھی ملازمت مل سکتی ہے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرکے انسان شہرت و مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ انھوں نے سینٹرانچارج و اساتذہ سے اپیل کی کہ آپ اپنی ذمے داریوں کو محسوس کرتے ہوئے طلبہ کو اس فن میں تربیت دیں اور کورس مکمل ہونے کے بعد ملازمت کی فراہمی میں بھی ان کا تعاون کریں۔انھوں نے کہا کہ گرافک ڈیزائننگ کی بھی آج کل بہت زیادہ مانگ ہے اورمختلف کمپنیوں میں اس شعبے کے ماہرین کی سخت ضرورت ہے۔انھوں نے سینٹر انچارجز سے کہا کہ آپ اپنے طلبا و طالبات کی خطاطی و ڈیزائننگ کے نمونے کونسل کو بھیجیں جنھیں کونسل کی آفشیل ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گااور اس طرح ان کی صلاحیتوں کا دور تک اعتراف کیا جائے گا، انھوں نے آیندہ سال سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینٹرز کو کونسل کی جانب سے انعام سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے تمام سینٹر انچارج اور اساتذہ کا میٹنگ میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ خطاطی ایک خوبصورت کلاسیکی فن ہے جس کے اندر مخصوص قسم کی تخلیقیت اور کشش پائی جاتی ہے۔ ہمارے ملک کو دیگر مختلف علوم و فنون کے ساتھ اس فن میں بھی خاص شناخت حاصل رہی ہے اور اسی وجہ سے ہمارے ملک میں اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل اس خوب صورت ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے پورے ملک میں کیلی گرافی اور گرافک ڈیزائننگ کے سینٹرز چلارہی ہے، جہاں اس فن میں دوسالہ ڈپلوما کا کورس کروایا جاتا ہے اور اب تک ان سینٹرز سے سیکڑوں ایسے ہونہار طلبا و طالبات نکلے ہیں،جو کیلی گرافی و گرافک ڈیزائننگ میں مہارت کے حامل ہیں اور اس وقت ملک و بیرون ملک میں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کونسل کا اصل مقصد اردو زبان کا فروغ ہے اس لیے آپ حضرات سے گذارش ہے کہ اپنے طلباکو خطاطی و گرافک ڈیزائننگ سکھانے کے ساتھ انھیں اردو زبان کی بھی تعلیم دیں ،ساتھ ہی اپنے آس پاس بھی اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے سرگرم کردار ادا کریں۔ساتھ ہی انھوں نے معاشرے میں تعلیم و تربیت کا عام ماحول بنانے پر بھی زور دیا،انھوں نے کہا کہ ہمیںنئی نسل کو اس طرح تربیت دینی ہوگی کہ وہ مستقبل میں نہ صرف ذمے دار اور محب وطن شہری بنیں بلکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی ضروری کردار ادا کریں۔ اس موقعے پر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے ملک کی مختلف ریاستوں کے سینٹر انچارج اور اساتذہ سے تبادلۂ خیال بھی کیا ،ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر انھیں درپیش مشکلات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی، ساتھ ہی تمام ذمے داروں سے اپیل کی کہ طلباسے مسلسل مربوط رہ کر ان کی رہنمائی کریں اور اس کے لیے جدید ٹکنالوجی،انٹرنیٹ اور سوشل میڈیاسے بخوبی مدد لے سکتے ہیں۔میٹنگ کے آخر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک) محترمہ شمع کوثر یزدانی نے شکریے کی رسم ادا کی۔اس موقعے پر کونسل کی جانب سے جناب انتخاب احمد (ریسرچ آفیسر)،جناب اجمل سعید(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)،محمد قاسم اور محمد افضل خان موجود رہے

Recommended