Urdu News

لو جہاد کو لیکر آزادی مذہب قانون لائے گی شیوراج حکومت، غیر ضمانتی دفعات میں درج ہوں گے کیس

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش میں مسلسل سامنے آرہے لو جہاد کے معاملوں کو لیکر بی جے پی حکومت سخت ہے۔ شیوراج حکومت پہلے ہی صاف کر چکی تھی کہ لو جہاد کو لیکر ایک قانون بنایا جائے گا۔ وہیں آج ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت لو جہاد کو لیکر آزادی مذاہب قانون لائے گی، اس کے لئے آئندہ اسمبلی سیشن میں بل لایا جائے گا۔ قانون لائے جانے کے بعد غیر ضمانتی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا جائے گا اور 5 سال کی سخت سزا دی جائے گی۔

ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بروز منگل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لو جہاد قانون کو لیکر کہا کہ اس کے تحت غیر ضمانتی دفعات میں کیس درج کیا جائے گا اور 5 سال تک کی سخت سزا کا بندوبست رہے گا۔وہیں انہوں نے کہا کہ لو جہاد جیسے معاملوں میں تعاون کرنے والوں کو بھی کلیدی ملزم بنایا جائے گا اور انہیں مجرم گردانتے ہوئے کلیدی ملزم کی طرح ہی سزا ہوگی۔ وہیں انہوں نے کہا کہ شادی کے لئے تبدیلی مذہب کرنے والوں کو بھی سزا دینے کا پروویزن اس قانون میں رہے گا۔

Freedom of religion will bring law regarding jihad, Shivraj government, cases will be registered in non-bailable provisions

کئی معاملوں میں دیکھا گیا ہے کہ لڑکیاں رضاکارانہ طور سے مذہب تبدیل کرکے شادی کرنا چاہتی ہیں، ایسے معاملوں کو دیکھتے ہوئے وزیر داخلہ مشرا نے کہا کہ قانون میں یہ بھی پروویزن ہوگا کہ اگر کوئی رضاکارانہ طور سے مذہب تبدیل کرکے شادی کرنا چاہتی ہے تو اسے ایک مہینہ قبل کلکٹرکے یہاں درخواست دینا ہوگی۔مذہب تبدیل کرکے شادی کرنے کے لئے کلکٹر کے یہاں یہ درخواست دینا لازمی ہوگا اور بغیر درخواست کے اگر مذہب تبدیل کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مدھیہ پردیش میں مسلسل سامنے آرہے لو جہاد کے معاملوں کو لیکر بی جے پی حکومت سخت ہے۔ شیوراج حکومت پہلے ہی صاف کر چکی تھی کہ لو جہاد کو لیکر ایک قانون بنایا جائے گا۔ وہیں آج ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت لو جہاد کو لیکر آزادی مذاہب قانون لائے گی، اس کے لئے آئندہ اسمبلی سیشن میں بل لایا جائے گا

Recommended