Urdu News

فلموں ، ٹیلی ویژن پروگراموں اور مواصلات کے دیگر وسائل سمیت مختلف ذرائع سے سائنس کو عام لوگوں تک پہنچانا

فلموں ، ٹیلی ویژن پروگراموں اور مواصلات کے دیگر وسائل سمیت مختلف ذرائع سے سائنس کو عام لوگوں تک پہنچانا

نئی دہلی۔25  دسمبر.      فلم اسٹار ، امیتابھ بچن نے آج سائنس و ٹکنالوجی کی  وزارت کی جانب سے فلموں ، ٹیلی ویژن پروگراموں اور مواصلات کے دیگر وسائل  سمیت مختلف ذرائع سے سائنس کو عام آدمی تک پہنچانے میں کی جارہی کوششوں کی تعریف کی۔

چھٹے ہندوستان بین الاقوامی سائنس فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ انڈین انٹرنیشنل سائنس فلم فیسٹیول کے اختتامی اجلاس کے لئے ایک ویڈیو خطاب میں ، انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کا جہاں کسی ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ہے اور اس بات پر زور دیا کہ وہیں سائنس اور ٹکنالوجی کے بارے میں عام لوگوں تک معلومات فراہم کرانے اور اسے پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس فلم فیسٹیول کا انعقاد قابل تحسین تھا۔

Film Television and Science

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا.

اس فیسٹیول کا انعقاد  فلموں ، ٹیلی ویژن پروگراموں اور مواصلات کے دیگر وسائل کے ذریعہ ملک میں سائنس کو مقبول بنانے اور سائنسی رجحانات کو فروغ دینے کے مینڈیٹ کے ساتھ سائنس و ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت کا ایک خودمختار ادارہ ، وگیان پرسار کے ذریعہ کیا گیا تھا ۔

فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے صدر. اور بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے فلمساز شیکھر کپور ، جو مہمان خصوصی تھے . نے کہا کہ سائنسدانوں اور فلم بینوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے . کیونکہ سائنسی  دریافت کے لئے تجسس اور دلچسپی کا جذبہ درکار ہوتا ہے. اور اچھے فلم ساز سائنس و ٹکنالوجی پر قابل ترغیب فلمیں بناکر نوجوان نسل کے درمیان اس خصوصیت کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

سائنس کو مقبول بنانے کے لئے فلموں کی اہلیت.

ماہر ماحولیات اور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مائک پانڈے نے سائنس سے متعلقہ موضوعات پر دستاویزی فلموں اور دیگر فلموں کے طاقتور میڈیم کو بروئے کار لانے کی گنجائش کو بڑھانے کے لئے مزید مالی اور دیگر امداد کی اپیل کی۔

ڈائریکٹر ، وِگیان پرسار ، نکول پراشر  نے اعلان کیا ہے. کہ سائنس کو مقبول بنانے کے لئے فلموں کی اہلیت کا کس طرح استعمال  کیا جائے.  اس کے بارے میں باقاعدہ غور و خوض اور سفارشات کے لئے جلد ہی فلم بینوں. اور دیگر شراکت داروں کی ایک خصوصی اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Film Television and Science

Recommended