Urdu News

اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی

اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی

اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا . کہ جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں جلد ہی وقف بورڈس قائم کئے جائیں گے. اور وقف بورڈس قائم کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

Central Waqf Council meeting

آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی ایک میٹنگ کی صدارت. کرنے کے بعد جناب نقوی نے کہا کہ جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وقف بورڈس قائم کئے جائیں گے. اوریہ صرف دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ہی ممکن ہوسکا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وقف بورڈ معاشرے کی فلاح وبہبود کیلئے. جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں وقف املاک کے صحیح استعمال کو یقینی بنائے گا ۔ مرکزی حکومت جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں وقف املاک پر سماجی ومعاشی اور تعلیمی سرگرمیوں کیلئے. بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ‘‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم’’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت مناسب مالی اعانت فراہم کرےگی۔

اقلیتی اُمور کے مرکزی وزیر

جناب نقوی نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر اور لیہہ-کرگل میں ہزاروں وقف کی جائیدادیں ہیں.  اور ان وقف جائیدادوں کے اندراج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ان وقف جائیدادوں کا ڈیجیٹائزیشن، جیو ٹیگنگ/ جی پی ایس نقشہ بندی کاعمل شروع ہوگیا ہے. اور جلد ہی اس کام کو مکمل کرلیا جائیگا۔

جناب نقوی نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں متعدد ریاستوں میں. وقف مافیاؤں کے ذریعے وقف املاک کی دھوکہ دہی اور ناجائز قبضوں کے بارے میں سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومتوں سے کہا گیا ہے. کہ وہ ایسے وقف مافیاؤں کےخلاف سخت کارروائی کریں۔ اس سلسلے میں مرکزی وقف کونسل کی ٹیم ان ریاستوں کا دورہ کریگی۔

جناب مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی

جناب نقوی نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ‘‘پردھان منتری جن ویکاس کاریہ کرم ’’ (پی ایم جے وی کے) کے تحت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں، جہاں ان بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، وقف کی زمینوں پر اسکولوں، کالجز، آئی ٹی آئی، پالیٹکنک، لڑکیوں کیلئے ہاسٹل، اسپتال، کثیر مقصدی کمیونیٹی ہال،‘‘سدبھاؤ منڈپ’’، ‘‘ہنر ہب’’، کامن سروس سینٹر، روزگار فراہم کرانے والے ہنرمندی فروغ کے مراکز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرنے کیلئے 100 فیصد مالی امداد فراہم کررہی ہے۔

Central Waqf Council meeting

Recommended