Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی

ہندوستان کے نائب  صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد النبی مناتے ہوئے کووڈ-19 سے متعلق صحت اور صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر عمل کریں۔

میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے مقدس  موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرجوش مبارک باد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہوں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ حضرت  محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو دردمندی  اور عالمی بھائی چارے  کا سچا راستہ دکھایا۔  میلاد النبی کنبے اور دوستوں کے لیے ایک ایسا موقع ہے، جہاں وہ ایک ساتھ  مل بیٹھ سکتے ہیں اور دعا کرسکتے ہیں، لیکن اس سال کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کی وجہ سے میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووڈ -19 اور صفائی ستھرائی کے ضابطوں پر سختی سے عمل کرکے انوکھے انداز میں میلاد النبی منائیں۔  میری دعا ہے کہ ایک پرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر میں ان کا ابدی پیغام  ہمارے لیے  رہنمائی کرتا رہے ۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اسے معاشرے میں امن و اخوت کا تہوار قرار دیا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ تہوار کنبہ اور دوستوں کے اکٹھا ہوکر دعا مانگنے کا ہے۔

گورنر نے عید میلادالنبی پر مبارک باد پیش کی

چھتیس گڑھ کی گورنر انوسئیا اوئیکے نے میلادالنبی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارک بادپیش کی ہے۔

محترمہ اوئیکے نے آج یہاں جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پیغمبر حضرت محمدؐ کی یوم ولادت (عیدمیلادالنبی)لوگوں کو محبت مساوات اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے اور سماج میں عدم مساوات کو ختم کرکے یکسانیت قائم کرنے پر زور دیتاہے۔

Recommended