<h1 class="storyheadline">مودی کی سالگرہ پر ان کی سوانح حیات سے متعلق ویب سائٹ اور ای بک لانچ</h1>
پردھان منٹری شری نریندر مودی کے ستر سال کے ہونے کی خوشی میں یوں تو ملک بھر میں پروگرام کے گئے ہیں. سماج کے ہر طبقے نے پردھان منٹری شری نریندر مودی کو اپنی نیک خواہشات سے نوازا ہے. اسی سلسلے میں دہلی کے بی جے پی صدر دفتر میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا. اس پروگرام میں انفارمیشن اند براڈکاسٹنگ منسٹر شری پرکاش جودیکر جی نے ایک کتاب اور ویب سائٹ لانچ کیا . کتاب میں سو اہم مضامین شامل ہیں. اس کتاب کا نام Narendr@70 رکھا گیا ہے.
وزیراعظم نریندرمودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے آج ان کے نام کی ویب سائٹ اور ای بک لانچ کیا بی جے پی ہیڈکوارٹر میں اس ویب سائٹ اور ای بک لانچ کے موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ اس ویب سائٹ میں مسٹر نریندرمودی کی سوانح اور ان کی یوم پیدائش پر معروف ہستیوں کی جانب سے پیش کی گئی مبارک باد آڈیو اور ای بک کے ذریعہ سے موجود ہیں۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ ای بک میں مسٹر مودی پر 100 مضمون منسلک کیے گئے ہیں۔یہ تمام مضامین ملک کی ممتاز شخصیات نے لکھی ہیں. ان ممتاز شخصیت میں فلمی دنیا کے لوگ بھی ہیں اور انڈسٹری کے لوگ بھی شامل ہیں.
ای بک میں ایک مضمون بھارت رتن لتا مکنگیشکر کا بھی ہے۔ لتا منگیشکر کا نام کسی تعارف کا موہتاج نہیں ہے. وو اپنی گایکی سے ساری دنیا کو متاثر کر چکی ہیں. وو سچ مچ کی بھارت رتن ہیں. یہ بات بھی سچ ہے کہ لتا منگیشکر ہمارے پردھان منٹری شری نریندر مودی کی بہت تعریف کیا کرتی ہیں. وو ایک زمانے سے شری نریندر مودی کی بات پبلک پلیٹ فارم پر کیا کرتی ہے. اب شری پرکاش جودیکر جی نے جو کتاب لانچ کیا ہے اس کتاب میں دوسرے اہم لوگوں کے ساتھ بھارت رتن لتا منگیشکر کا لکھا ایک مضمون بھی شامل ہے..