Urdu News

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور محکمہ آیوش، حکومت دہلی کے اشتراک سے اوکھلا میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اور محکمہ آیوش حکومت دہلی کے اشتراک سے بہ تعاون اوکھلا کیمسٹ اینڈ ڈسٹری بیوٹرزالائنس اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈربک یوگا اینڈ کلینک آف آیوش پیرا میڈیسن نئی دہلی ’یونانی ا±پچار- جنتا کے دوار مشن 2025‘ کے تحت ابوالفضل انکلیو، اوکھلا، نئی دہلی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل آیوروید اینڈ یونانی طبیہ کالج، قرول باغ) تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونانی طریقہ علاج صدیوں سے رائج ہے اور ہر قسم کی بیماریوں کا اس میں علاج موجود ہے.

یہاں تک کہ کووڈ19 میں بھی یونانی طریقہ علاج کافی کامیاب رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی میں رائج علاج بالغذا پر خاصی توجہ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں انسان کی امیونٹی بہتر حالت میں رہتی ہے اور بہت سی مہلک بیماریوں سے اس کی حفاظت بھی ہوتی ہے۔

 
<h4>آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے اپنے مشن کا حصہ بنایا</h4>
مہمان اعزازی تہاڑ جیل کے چیف میڈیکل آفیسر (یونانی) ڈاکٹر حبیب اللہ نے کہا کہ اتنا بڑا کیمپ اپنی نوعیت کا پہلا کیمپ ہے۔ اس میں 400 سے زائد مریضوں نے اپنا مفت چیک اپ کرایا اور انہیں مفت دوائیں بھی دی گئیں۔ دوسرے مہمان اعزازی ڈاکٹر ذکی الدین (سابق ڈپٹی ڈائرکٹر، سی سی آریوایم) نے کہا کہ یونانی ادویات میں عوام کا بھروسہ ہے، اسے عام کرنے کی ضرورت ہے. اور یہ امر خوشی کا ہے کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے اپنے مشن کا حصہ بنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جو تعاون مل رہا ہے اس میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے کہا کہ دراصل طب یونانی میں صدیوں سے جسمانی فٹنیس کے لیے دلک و ریاضت اور ورزش رائج ہے مگر افسوس کہ موجودہ اطباءنے اس جانب کم توجہ کی اور یوگا کے نام سے اسے مشہور کردیا گیا ہے، جبکہ طبّی ورزش ہی یوگا کا دوسرا نام ہے۔
<h4>ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر محمد سلیم صدیقی، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث</h4>
اس کیمپ میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر محمد سلیم صدیقی، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر الطاف احمد، ڈاکٹر سید جنید عارف، ڈاکٹر ارجمند فیروز، ڈاکٹر نیتو شرما، ڈاکٹر اسمائ سیفی، ڈاکٹر ایم سعید، حکیم عزیر بقائی، حکیم عطاءالرحمن اجملی، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم صلاح الدین حسن پوری، مقبول حسن، ڈاکٹر منور حسن کمال، محمد خلیل (سائنٹسٹ)، منے بھارتی، جاوید اختر، فاروق سلیم، محمد خلیل (دعوت ٹرسٹ)، اطہر عزیز اعظمی، محمد عمران قنوجی، مبثوث احمد، اشرف علی بستوی،محمد اویس، عبدالرشید اعظمی، حکیم عابد حسن، حکیم محمد صادق، حکیم محمد شازان، تنویر عالم، واحد اختر، مشرف حسین، کفیل کرمانی، سلمان، محمد آصف پرویز، سیّد سہیل علی وغیرہ نے اعزازی خدمات پیش کیں.

جبکہ کیمپ میں اصل نیچورل ہنی، لمرا ریمیڈیز، بقائی دواخانہ، اسکائی ہربل، اے اینڈ ایس فارمیسی اور رضا میڈیکوز وغیرہ کی جانب سے مفت میں ادویات فراہم کی گئیں۔ آخر میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس فارمیسی ونگ کے نیشنل سکریٹری اور پروگرام کے کنوینر حکیم نعیم رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔.

Recommended