Urdu News

امیتابھ بچن کی آواز والی کورونا رنگ ٹون کو ہٹانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست

امیتابھ بچن کی آواز والی کورونا رنگ ٹون کو ہٹانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست

نئی دہلی ، 07 جنوری

دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے . کہ موبائل فون کے کالر ٹون میں امیتابھ بچن کی آواز میں کورونا کے بارے میں بیداری کا پیغام ختم کیا جائے۔ ہائی کورٹ اس درخواست پر 18 جنوری کو سماعت کرے گا۔

یہ درخواست سماجی کارکن راکیش نے دائر کی ہے۔ سماعت کے دوران ، درخواست گزار کی جانب سے وکیل اے کے دوبے اور پون کمار نے اس کالر ٹون کے لئے امیتابھ بچن کی آواز کے انتخاب پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کالر ٹون کا انتخاب کرتے وقت ان کورونا واریئرس کا خیال نہیں رکھا گیا . جو آج بھی بحران کی گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کام کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن کسی سماجی کارکن کی طرح ملک کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بہت سارے کورونا جنگجوو¿ں نے غریبوں اور مساکین کی مدد کے لئے اپنی ساری زندگی کی کمارئی لگا دی ۔ وہ ملک کے لئے انمول خدمات پیش کررہے ہیں۔ یہ کورونا جنگجو غریبوں اور بے گھر لوگوں کو کھانا ، کپڑے وغیرہ مہیا کررہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے. کہ امیتابھ بچن کی تاریخ صاف ستھری نہیں ہے. اور انہوں نے بہت سے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ امیتابھ بچن کسی سماجی کارکن کی طرح ملک کی خدمت نہیں کررہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے 24 نومبر 2020 کو مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ بھی دی تھی . لیکن اس کا نہ تو جواب ملا اور نہ ہی اس کا حل نکالا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کالر ٹون کے لئے اپنی آواز دینے کے لئے امیتابھ بچن نے رقم لی ہے . ایسے میں ان کا یہ کام سماجی خدمت کے دائرے میں نہیں آتا۔

Recommended