Urdu News

اتراکھنڈ میں پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری کے لئے تمام تیاریاں مکمل: وزیر اعلیٰ

اتراکھنڈ میں پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری کے لئے تمام تیاریاں مکمل: وزیر اعلیٰ

اتراکھنڈ میں مرکزی حکومت نے بھیجی ویکسین کی 1.13 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ

دہرادون ، 13 جنوری

وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے کہا کہ 16جنوری سے ریاست میں ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کووڈ۔19 کی مرحلہ وار ویکسی نیشن مہم کے لئے ریاست میں ٹیکے کی پہلی پارسل پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعلی نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور سائنس دانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتراکھنڈ میں بھی مرحلہ وار ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم سب وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کورونا وبا پر فتح کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت ریاست کے لوگوں کی بہتر صحت کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے کہا ہے کہ وہ عالمی وبا کے خلاف فتح کی اس مہم میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی پہلی کھیپ کے طور پر ریاست کو 1 لاکھ 13 ہزار ویکسین دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ، کووڈ۔19 کی یہ ویکسین 50,000 صحت کارکنوں کو دی جانی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اس پر کوئی تذبذب نہیں ہونا چاہئے۔

Recommended