Urdu News

بر طانیہ سے میرٹھ پہنچا کورونا کا اسٹرین

بر طانیہ سے میرٹھ پہنچا کورونا کا اسٹرین

میرٹھ ، 30 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ میں کورونا کے اسٹرین کی تصدیق میرٹھ کی دو برس کی بچی میں ہوئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ بالاجی نے صحت کے عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی اور متاثرہ علاقے کو سیل کر نے کا حکم دے دیا ہے۔

برطانیہ سے آئے لوگوں کی سیمپلنگ کر وائی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت میرٹھ میں برطانیہ سے واپس آنے والے 100 کے قریب افراد کا کورونا کا ٹسٹ کروا رہا ہے۔

ان میں سے اب تک چار افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ان کے نمونے ٹسٹ کے لیے دہلی بھیجے گئے تھے۔ وہاں سے موصولہ رپورٹ میں میرٹھ کے تپین نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ للت پورہ کالونی میں رہنے والی دو سالہ بچی میں اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

انتظامیہ اور محکمہ صحت نے پوری کالونی کو سیل کردیا۔ کورونا متاثرہ کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کے نمونے لینے کا کام کیا جارہا ہے۔

منگل کی رات سی ایم او ڈاکٹر اکھلیش موہن نے دو سالہ بچی میں کورونا کے اسٹرین کی تصدیق کی ہے۔ ضلع کلکٹر کے بالاجی نے ہنگامی اجلاس کے بعد صحت کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

سی ایم او نے بتایا کہ برطانیہ سے واپس آنے والے تمام افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

Recommended