Urdu News

دہلی میں پانچ روز بعد راحت ، کم ہوئے کورونا کے کیسز

دہلی میں پانچ روز بعد راحت ، کم ہوئے کورونا کے کیسز

نئی دہلی،03نومبر(انڈیا نیرٹیو)

راجدھانی دہلی میں مسلسل پانچ دنوں تک ریکارڈ پانچ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد پیر کو نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یا ب ہونے والوں میں اضافہ ہوا جس سے فعال معاملات میں بھی کمی آئی۔دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 4,001 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3,96,371ہوگئی۔ وہیں اسی دوران 4,824مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کل ملاکر 3,56,459لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی اضافہ کے ساتھ 89.93فیصد پر پہنچ گئی جو اتوار کو 89.61فیصدتھی۔

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے ریکارڈ 42مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,604ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو 51کورونا مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔راحت کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 865مزید کم ہوکر 33,308رہ گئی۔اس درمیان راجدھانی میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 57مزید بڑھ کر 3,416پر پہنچ گئی ہے جو تشویش کا موضوع ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال معاملات کے معاملہ میں دہلی مغربی بنگال کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ راجدھانی میں اس سے پہلے اتوار کو 5,664معاملے،سنیچر کو 5,602معاملے، جمعہ کو اب تک کے سب سے زیادہ 5,891معاملے، جمعرات کو 5,739معاملے اور بدھ کو 5,673نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

Recommended