Urdu News

ملک میں کوروناسے بازیابی کی شرح 92.09 فیصد تک بڑھ گئی

ملک میں کوروناسے بازیابی کی شرح 92.09 فیصد تک بڑھ گئی

نئی دہلی ، 04 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 46 ہزار 254 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 83لاکھ،13ہزار،877 ہوگئی ہے۔وہیں ، کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 افراد ہلاک ہوگئے ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ،23ہزار،611 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 5لاکھ،33ہزار،787 فعال مریض ہیں۔ فی الحال ، یہ ایک راحت کی بات ہے کہ کورونا سے اب تک 76لاکھ،56ہزار،478 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ ملک کی بازیابی کی شرح بھی بڑھ کر 92.09 فیصد ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 03 نومبر کو 12لاکھ،09ہزار،609 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک کل 11 کروڑ ، 29 لاکھ ، 98 ہزار 959 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Recommended