Urdu News

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50ہزار،357 نئے کیسز سامنے آئے ،جب کہ 577 افراد ہلاک

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50ہزار،357 نئے کیسز سامنے آئے ،جب کہ 577 افراد ہلاک

نئی دہلی ، 07 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 50 ہزار 357 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 84لاکھ،62ہزار،081 ہوگئی ہے۔ وہیں ، کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیز ، اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 1لاکھ،25ہزار،562 ہوگئی ہے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 5لاکھ،16ہزار،632 سرگرم مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 78لاکھ،19ہزار،887 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ ملک کی بازیابی کی شرح بڑھ کر 92.41 فیصد ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق 06 نومبر کو 11لاکھ،13ہزار،209 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 11کروڑ،65لاکھ،42ہزار،304 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Recommended