مرکزی حکومت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں اور تمام شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کووڈ – 19 ویکسین کے ملک گیر آغاز کی تیاری کی طرف سرگرم عمل ہے۔ صحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے آج ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں کے منتظمین کے ساتھ کووِن سافٹ ویئر سے متعلق ایک ورچوئل کانفرنس منعقد کی۔ کووِن سافٹ ویئر ویکسین کی سپلائی اور نقل و حمل کی منصوبہ بندی میں انتظامیہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

کووڈ – 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق بااختیار گروپ کے چیئرمین اور کوڈ – 19 ویکسین انتظامیہ سے متعلق نیشنل ایکسپرٹ گروپ کے رکن جناب رام سیوک شرما کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اس میٹنگ میں ریاستی پرنسپل سیکریٹریوں ، این ایچ ایم مشن کے ڈائریکٹروں اور ریاستی ٹیکہ کاری محکمے کے افسران اور وزارت صحت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ، کو وِن سافٹ ویئر اور اس کے استعمال کے بارے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تجرباتی عمل کےنتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط ، قابل اعتماد اور چست درست ٹکنالوجی.

جناب آر ایس شرما نے کو وِن سافٹ ویئر اور ان اصولوں کے بارے میں ایک مجموعی نظریہ پیش کیا جو ٹیکے لگانے کی مشق کے لیے ٹکنالوجی کے بیک اَپ میں معاون ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ، قابل اعتماد اور چست درست ٹکنالوجی سے ملک میں کووڈ – 19ٹیکہ کاری کی بنیاد اوربیک اَپ دونوں تشکیل پائیں گے جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹیکہ کاری کا ایک بے مثال پیمانہ ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس عمل کو شہریوں پرمرتکز ہونا چاہئے .

اور اس اپروچ کے ساتھ ہونا چاہیے کہ یہ ویکسین کسی بھی وقت اور کہیں بھی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اس کے لچکدار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ڈیزائن کرتے ہوئے غیر ضروری انحصار کے بغیر اس کےتمام اجزاء کے قابل نقل و حمل اور مطابقت پذیر ہونے کے ساتھ اس کے انوکھے پن ، رفتار اور پیمانہ کو ذہن میں رکھا گیا ہے ۔