Categories: ویڈیوز

کووڈ– 19 ویکسین کا آغاز

مرکزی حکومت  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  اور تمام  شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کووڈ – 19 ویکسین کے ملک گیر آغاز  کی تیاری کی طرف سرگرم عمل ہے۔ صحت و خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) نے آج ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں کے منتظمین کے ساتھ کووِن سافٹ ویئر سے متعلق  ایک ورچوئل کانفرنس منعقد کی۔ کووِن سافٹ ویئر ویکسین کی سپلائی اور نقل و حمل کی منصوبہ بندی میں انتظامیہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

کووڈ – 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق بااختیار گروپ کے چیئرمین اور کوڈ – 19 ویکسین انتظامیہ سے متعلق نیشنل ایکسپرٹ گروپ  کے رکن جناب رام سیوک شرما کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ اس میٹنگ میں ریاستی پرنسپل سیکریٹریوں ، این ایچ ایم مشن  کے ڈائریکٹروں  اور ریاستی ٹیکہ کاری محکمے کے افسران اور وزارت صحت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ، کو وِن سافٹ ویئر اور اس کے استعمال کے بارے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تجرباتی عمل کےنتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط ، قابل اعتماد اور چست درست ٹکنالوجی.

جناب آر ایس شرما نے کو وِن سافٹ ویئر اور ان اصولوں کے بارے میں ایک مجموعی نظریہ پیش کیا جو ٹیکے لگانے کی مشق کے لیے ٹکنالوجی کے بیک اَپ میں معاون ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ مضبوط ، قابل اعتماد اور چست درست ٹکنالوجی سے ملک میں کووڈ –  19ٹیکہ کاری کی بنیاد اوربیک اَپ دونوں تشکیل پائیں گے جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے  بتایا کہ یہ ٹیکہ کاری کا ایک بے مثال پیمانہ ہے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس عمل کو شہریوں پرمرتکز ہونا چاہئے .

اور اس اپروچ  کے ساتھ ہونا چاہیے کہ  یہ ویکسین کسی بھی وقت اور کہیں بھی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اس کے لچکدار ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو ڈیزائن کرتے ہوئے غیر ضروری انحصار کے بغیر اس کےتمام اجزاء کے قابل نقل و حمل  اور مطابقت پذیر  ہونے کے ساتھ اس کے انوکھے پن ، رفتار اور پیمانہ  کو ذہن میں رکھا گیا ہے ۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago