ملک میں کورونا کے 16432 نئے معاملے

نئی دہلی ، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 16 ہزار 432 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10224303 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 252 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 148153 ہوگئی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 268581 فعال مریض ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، ایک خبر یہ بھی ہے کہ

کورونا سے اب تک 9807569 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک میں صحت یابی کی شرح 95.92 فیصد ہوگئی ہے۔