Urdu News

ملک میں کوروناکے 22889 نئےمعاملے

ملک میں کوروناکے 22889 نئےمعاملے

نئی دہلی ، 18 دسمبر (انڈیا  نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد9 9لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 22 ہزار 889 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 9979447 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 338 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 144789 ہوگئی ہے۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 313831 فعال مریض ہیں۔ کوروناسے اب تک 9520827 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ ملک میں صحت یابی کی شرح 95.40 فیصد ہوگئی ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس ماہ میں کورونا کیس میں کمی آرہی ہے۔ چھیانوے فیصدکے آس پاس لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کئی ویکسین آخری مرحلے میں ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی کوئی اچھی خبر سامنے آئے

Recommended