<h3 style="text-align: center;">ملک میں کورونا کے 46791 نئےمعاملے ، 587 افرادکی موت</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی ، 20 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 46 ہزار 791 نئےمعاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد 7597064 ہوگئی ہے۔ جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 587 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے اموات کی تعداد 115197 تک جا پہنچی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 748538 سرگرم مریض ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 6733329 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ملک کی صحت یابی کی شرح 88.63 فیصد ہوگئی ہے۔واضح ہو کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔</p>.