Urdu News

آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف 20لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا

<h3 style="text-align: center;">آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف 20لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا</h3>
<p style="text-align: right;">نوئیڈا ، 20 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">نوئیڈا میں آلودگی سے بچاؤکے لیے نوئیڈااتھارٹی اور اترپردیش آلودگی کنٹرول محکمہ کا نوئیڈا یونٹ سامنے آیا ہے۔ دونوں محکمے گریڈڈریسپانس ایکشن پلان (جی آر پی) کو نظرانداز اور آلودگی پھیلانے والے اداروں کے خلاف مسلسل کارروائی کررہے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;"> اس سلسلے میں ، نوئیڈا اتھارٹی نے گزشتہ 3 دنوں میں20 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ اور آلودگی کنٹرول بورڈنے 5 لاکھ کاجرمانہ نافذ کیا ہے۔ منگل کو نوئیڈا اتھارٹی کے او ایس ڈی اوونیش ترپاٹھی نے بتایا کہ اتھارٹی نے گزشتہ تین دنوں میں 11 لاکھ 15 ہزار ، 3 لاکھ 37 ہزار اور 5 لاکھ 65 ہزار روپے کی کاروائی کی ہے۔ اب تک کل 20 لاکھ 17ہزار روپے کی کارروائی کی جاچکی ہے ۔اس میں نوئیڈا اتھارٹی کے ٹھیکیداربھی شامل ہیں۔ ترپاٹھی نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اتھارٹی مکینکل جھاڑو اور اہم راستوں پر پانی کا چھڑکاﺅکررہاہے ۔</p>.

Recommended