ایرو اسپیس سائنسدان پروفیسر روددم نرسمہا کا 87 سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی ، 15 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

تیجس لڑاکا طیارے بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ایرو اسپیس سائنسدان پروفیسر روددم نرسمہا کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ پرو فیسرنرسمہا کو دماغی ہیمرج ہونے پر ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جس کے بعد ان کا 8 دسمبر کو بنگلور میں انتقال ہو گیا ۔ پیر کی شام 8 بجے ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا۔

نیورولوجسٹ ڈاکٹر سنیل وی فرٹاڈو کے مطابق ، پروفیسر نرسمہا نے آج رات 8.30 بجے آخری سانس لیا۔ وہ یہاں جب سے لائے گئے تھے ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ اس کے دماغ کے اندر خون بہہ رہا تھا۔ نرسمہا کو دل کا مسئلہ تھا۔ انہیں 2018 میں بھی ایک برین ا سٹروک ہواتھا۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے پروفیسر نرسمہا کو 2013 میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم وبھوشن سے نوازا گیاتھا۔ انہوں نے لمبے عرصے تک نیشنل ایر اسپیس لیبارٹریز (این اے ایل) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

وہ لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس کے ڈیزائن اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے تھے۔ اس کے علاوہ ، وہ جواہر لال نہرو مرکز برائے جدید سائنسی تحقیق (جے این سی اے ایس آر) میں سالانہ سائنس چیئر کے پروفیسر بھی تھے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ سائنسز (این آئی اے ایس) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ، نرسمہا نے امریکی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر اداروں کے ساتھ بین الاقوامی سلامتی کے امور پر متعدد اہم مکالمے کیے ہیں۔

تاہم ، فروری 2012 میں ، انہوں نے ہندستانی خلائی کمیشن کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ اس عہدے پرسب سے طویل عرصے تک ممبر تھے۔