‘‘امیونٹی  کے لئے آیوش’’مہم کے ای-میراتھن حصہ کو وزارت آیوش  کی حمایت

وزارت آیوش نے ‘‘امیونٹی کے لئے آیوش’’مہم کے لئے تین مہینہ تک چلنے والے ای-میراتھن کو منعقد کرنے میں کوچی کے راجاگیری کالج آف سوشل سائنسز اور راجاگیری بزنس اسکول کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔اس مہم کے تحت مطلوبہ طبی مہم اور بیماریوں کو روکنے کے اقدام پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ٹیکنالوجی ، دوڑ، عطیہ اور صحت سے متعلق پروگراموں سے بھرپور اس ایونٹ سے توقع ہے کہ وہ شرکاء کی زندگی میں مثبت خیال اور اچھی صحت لائے گی۔

اس ای-میراتھن کا انعقاد کووڈ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم میں مدد فراہم کرنے اور موجودہ وبائی مرض  کے دوران شرکاء کی صحت میں اضافہ کرنے کے لئےکیاجارہاہے۔ای-میراتھن کا تھیم ہے‘‘کووڈ-19وبائی مرض کے دوران اور اس کے آگے ذہنی صحت کو ریچارج کریں’’۔

راجاگیری ای-میراتھن کی ترتیب تمام علاقوں کے سبھی عمر کے لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مضبوط بنانے کے لئے کی گئی ہے۔ای –میراتھن کے شرکاء  اپنی پسند کے وقت اور محفوظ مقامات میں اس ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے پاس موجودہ چنوتیوں کو مکمل کرنے کے لئے دس دن کا لمبا وقت ہے۔سینٹرل سرور (کمپیوٹر)پرشرکاء میں سے ہر شخص کی دوڑ کو ریکارڈ کرنے کا ایک ایپ دستیاب ہوگا، تاکہ سبھی شرکاء کو مرکزی سافٹ ویئر ایپلی کیشن کے ذریعے جوڑا جاسکے۔

شرکاء کو emarathon.rajagiri.eduویب سائٹ کے ذریعے اپنا نام رجسٹر کرانا ہوگا اور ای -میل کے ذریعے بتایا جائے گا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔شرکاءکو ویسے تو اس ایونٹ کے لئے کوئی فِٹنس ایپ نہیں خریدنا ہوگا، لیکن انہیں دوڑ  میں شامل ہونے کے لئے اسمارٹ فون لے جانا ہوگا یا فٹنس بینڈ پہننا ہوگا۔

یہ ایونٹ 28 ستمبر 2020ء سے 10 اکتوبر2020ء (پندرہ دنوں)تک کھلا رہے گا۔ایونٹ کا اختتام ‘‘امیونٹی کے لئے آیوش’’مہم کی ‘‘وہار’’پر توجہ کے ساتھ ہوگا، جو پورے اکتوبر 2020ء تک چلے گا۔

اس ایونٹ کا مقصد لوگو ں کے درمیان جسمانی دوری بنائے رکھتے ہوئے سماجی قربت پیدا کرنا ہے۔اس ایونٹ میں یوگا، دھیان، ویبنار اور تفریح جیسی تمام چیزیں  شامل ہوں گی۔

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹریشن کی پوری فیس بطور عطیہ ممبئی کے ان 50 بچوں کو بطور عطیہ بھیج دی جائے گی،جنہوں نے کووڈ-19 کے دوران اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔چلڈرین انڈیا فاؤنڈیشن ان بچوں کو تعلیم سے متعلق آلات خریدنے کے لئے مالی مدد فراہم کرے گا۔اس ایونٹ میں ملک اور بیرون ملک سے تقریباً 8000 افراد کے شریک ہونے کی امید ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…