برطانیہ: حکومت کورونا ویکسین کے مضر اثرات پر معاوضہ ادا کرے گی

لندن ، 04 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ میں حکومت کورونا ویکسین کے مضر اثرات ہونے پر معاوضہ ادا کرے گی۔ یہ اعلان حکومت نے کیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کو ویکسین نقصان کی ادائیگی اسکیم کے تحت احتیاطی اقدام کے طورپر’کوور‘ کی گئی بیماریوں کی فہرست میں اسے شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سخت جانچ پڑتال کے بعد ہی ویکسین دی جائے گی۔حالیہ مہینوں میں کورونا ویکسین کے کسی بھی ممکنہ مضر اثرات کے لیے معاوضہ بحث کا موضوع رہا ہے کیوں کہ دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری اور منظوری میں ریکارڈ وقت میں کام کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں سال 1979 میں وی ڈی پی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کے اندرایسے متاثرین آتے ہیں جنہیں عام ویکسین سے سائیڈ ایفیکٹ ہوئے ہیں۔

کورونا ویکسین سے اگر کسی طرح کا منفی اثر ہوا تو برطانیہ حکومت معاوضے کی رقم ادا کرے گی۔ واضح ہو کہ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں کورونا ویکسین عام لوگوں کو لگانے کی تیاری چل رہی ہے۔

اس ویکسین کے مثبت اور منفی دونوں اثرات ہوسکتے ہیں۔ اس اثرات کے تحت کس طرح کے سائیڈ ایفکٹ رونما ہوتے ہیں ، یہ تو ویکسین کے بعد ہی پتہ چل پائے گا ، تاہم برطانیہ حکومت نے منفی اثرات کے لیے معاوضے کی پیش کش کی ہے۔