Urdu News

بہار میں حکومت بنتے ہی پانچ نئے میڈیکل کالج اسپتالوں کی تعمیر میں تیزی

بہار میں حکومت بنتے ہی پانچ نئے میڈیکل کالج اسپتالوں کی تعمیر میں تیزی

پٹنہ، 19 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں کورونا بحران اور بہار اسمبلی عام انتخابات کو لے کر نافذ ضابطہ اخلاق کی وجہ سے ریاست میں نئے میڈیکل کالج اسپتالوں کی تعمیر کا عمل دھیمی ہوگیا تھا ۔ لیکن نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی ان میں تیزی آگئی ہے ۔ ان میں ریاست کے سیتامڑھی ،جھنجھارپور ، پورنیہ ، چھپرہ اور سمستی پور کے پانچ میڈیکل کالج اسپتال شامل ہیں۔ ان کا کام پہلےسے ہی شروع ہے۔

انتخابات سے عین قبل سیوان میں میڈیکل کالج اسپتال کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے رکھا تھا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان اسپتالوں کی تعمیر اگلے پانچ سالوں میں مکمل ہوجائے گی۔ اس سے بہار میں صحت کی خدمات میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو سستی اور قابل رسائی صحت کا نظام مہیا ہوگا۔ علاج کے لیے بہار سے دوسری ریاستوں میں جانے کی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔

ریاست میں 11 نئے میڈیکل کالج اسپتالوں کاہونا ہے تعمیر

بہار میں اگلے پانچ سالوں میں 11 نئے میڈیکل کالج اسپتال بنانے کی تیاریاں شروع کی گئی ہے ۔ ان میڈیکل کالج اسپتالوں کےتعمیر کے بعد ریاست میں میڈیکل کالج اسپتالوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہوجائے گی۔ ریاست میں اس وقت 6 پرانے اور تین نئے چلنے والے 09 گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال موجود ہیں۔ جب کہ نجی شعبہ میں سہرسہ ، بہٹا، مدھوبنی ، کشن گنج ، کٹیہار اور سہسرام ​​میں چھ میڈیکل کالج اسپتال چل رہے ہیں۔

بیگوسرائے اور بکسر میں میڈیکل کالج معاملہ کورٹ میں زیر التوا

محکمہ صحت کے سرکاری ذرائع کے مطابق بیگوسرائے اور بکسر میں میڈیکل کالج اسپتال کے قیام کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ان دونوں مقامات پر کورٹ کے ذریعہ تنازعہ کے نمٹارہ کے بعد تعمیر کو لیکر کاروائی کی جائے گی۔

جموئی اورمہوا (ویشالی) میں تعمیراتی کاموں کو لے کر ٹینڈر جاری

دوسری طرف بھوجپور میں میڈیکل کالج اسپتال کو لے کر ابھی تک ٹینڈر کا عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔وہیں جموئی اور مہوا (ویشالی ) میں میڈیکل کالج اسپتال کو لیکر ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اور تعمیر کے لیے تجاویز بھیجے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تعمیر کے مختلف مراحل پر فنڈ مہیا کیےجارہے ہیں۔

Recommended