Urdu News

ہندستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی

ہندستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی

Continuous decline in the number of corona patients in India

نئی دہلی ، 07 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 20 ہزار 346 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10395278 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 222 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 150336 تک پہنچ گئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 228083 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 10016859 مریض صحت یاب ہوئےہیں، جب کہ ملک کی صحت یابی کی شرح 96.35 فیصد ہوگئی ہے۔

Recommended