ملک میں کوروناسے بازیافت کی شرح 95.31 فیصد تک بڑھ گئی

نئی دہلی ، 17 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 99 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 24 ہزار 010 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 99لاکھ،56ہزار،558 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 355 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،44ہزار،451 ہوگئی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 3لاکھ،32ہزار،366 سرگرم مریض ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی ، ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ کورونا سے اب تک 94لاکھ،89ہزار،740 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ جب کہ ملک میں بازیابی کی شرح 95.31 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 15 دسمبر کو 11لاکھ،58ہزار،960 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 15کروڑ،78لاکھ،05ہزار،240 ٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔